وزیراعلیٰ بی ایس یدی یوراپا نے کابینہ کے سینئر ارکان سے مشاورت کے بعد اعلان کیا کہ ’ملک بھر میں پھنسے شہریوں کو واپس لانے کےلیے ریاستی حکومت کی جانب سے ٹرین کی ٹکٹوں کا انتظام کیا جائے گا‘۔
اطلاعات کے مطابق ایک لاکھ سے زائد کرناٹک کے شہری ملک کی مختلف ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد مہاراشٹرا میں ہیں جہاں کرونا خطرناک حد تک پھیل چکا ہے۔
ریاستی حکومت پھنسے ہوئے شہریوں کو چارٹرڈ طیارہ یا آر ٹی سی بسوں کے ذریعہ واپس لانے پر غور کر رہی ہے۔
ریاستی وزیر آر اشوک نے بتایا کہ تقریباً آٹھ سو طلبا جو یو پی ایس سی امتحان کی تیاری کےلیے دہلی میں ہیں انہیں بھی بہت جلد ریاست واپس لایا جائے گا۔