ETV Bharat / state

Rajyotsava Awards in Karnataka کرناٹک میں راجیوتسووا ایوارڈز مختلف شخصیات اور تنظیموں کو دینے کا اعلان - ایوارڈز مختلف شعبہ کے شخصیات کو دیا جائے گا

ریاست کرناٹک میں حکومت نے مختلف شخصیات اور تنظیموں کو ان کی بہترین خدمات کے باعث باوقار راجیوتسووا ایوارڈز دینے کا اعلان کیا ہے۔

Rajyotsava Awards in Karnataka
Rajyotsava Awards in Karnataka
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 2:12 PM IST

بنگلور: حکومت کرناٹک نے سال 2023-24 کے لیے باوقار راجیوتسووا ایوارڈز دینے کا اعلان کیا ہے. مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات کے اعتراف کی علامت یہ ایوارڈز 68 افراد کو دئے جانے کا اعلان کہا گیا ہے۔ جن میں ممتاز ادیب، سماجی کارکن اور دیگر افراد شامل ہیں۔ حکومت نے 10 انجمنوں اور تنظیموں کو تسلیم کیا ہے جنہوں نے کنڑ قوم کے لیے غیر معمولی خدمات انجام دیتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

Karnataka govt announces
Karnataka govt announces

یہ ایوارڈز مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو دیا جائے گا جن میں دنیش امین متو، چرمادی حسن بابا، حاجی عبداللہ پرکالا، کے شریفہ، حسینہ بی، اور کئی دیگر افراد شامل ہیں۔ صحافت اور معاشرے میں ان کی نمایاں خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے راجیوتسووا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ان کی مؤثر خدمات کے اعتراف میں قابل ذکر تنظیموں میں دکشینا کنڑ مسلم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز فیڈریشن بھی ہے۔ جسے باوقار راجیوتسووا ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بیدر میں کانگریس اقلیتی سیل کی جانب سے تہنیتی تقریب کا انعقاد

منگل کی شام کو کیے گئے ایک اعلان میں 46 افراد اور 17 تنظیموں کی شاندار شراکت کو تسلیم کرتے ہوئے باوقار ڈی کے ڈسٹرکٹ راجیوتسووا ایوارڈز کا انکشاف ہوا ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ممتاز غیر مقیم ہندوستانی (این آر آئی) تاجر عبداللہ مدوملے، صحافی ابراہیم اڈکاستھلا، اور ادبی ماہر ڈاکٹر پربھاکر نیرو مرگا جیسی شخصیات شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.