ETV Bharat / state

کرناٹک : یادگیر میں وداعی تقریب منعقد

وقف بورڈ کے رکن عود بن عمر چاوس شاہ پور نے کہا کہ اساتذہ قوم کا معیار ہوتے ہیں، بچوں کو راہ راست پر لانے کا کام علم کے زیور سے آراستہ کرنے کا کام اساتذہ کرتے ہیں۔

yadgir
yadgir
author img

By

Published : Sep 23, 2020, 6:10 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور میں ایک وداعی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، یہ تقریب شاہ پور میں منعقد کی گئی۔

سرکاری اردو کالج گاندھی چوک میں پٹیل کا تبادلہ ہونے پر اور عبدالقدیر معلم، مہراج انسا بیگم، قیصر بیگم کا پروموشن ہونے پر جلسہ تہنیت اور وداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر پٹیل کا شاہ پور سے سگر شریف اردو اسکول میں تبادلہ ہونے پر ان کی گل پوشی کی گئی، جلسہ کا آغاز شبانہ اعظمی کی قرآت کلام پاک سے ہوا جبکہ خواجہ پیراں معلم نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔

وقف بورڈ کے رکن عود بن عمر چاوس شاہ پور نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا 'اساتذہ قوم کا معیار ہوتے ہیں، بچوں کی پرورش تو ماں باپ کرتے ہیں لیکن ان کو راہ راست پر لانے کا کام علم کے زیور سے آراستہ کرنے کا کام اساتذہ ہی کرتے ہیں۔ اگر دنیا میں کوئی آدمی تعلیم کی بنیاد پر اگر کامیاب ہے تو اس کا سہرا صرف اساتذہ کو جاتا ہے۔ طلباوطالبات کو چاہیے کہ وہ اساتذہ کی عزت کریں'۔

یہ بھی پڑھیے
بھیونڈی عمارت منہدم سانحہ: اموات کی تعداد میں اضافہ

تقریب میں معلم محمد سراج اور اعجاز احمد تماپوری نے بھی جلسہ سے خطاب کیا، معلم خواجہ پیراں نے اس جلسہ کی نظامت فرمائی اور عارف احمد تما پوری کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.