ETV Bharat / state

Ex CM Siddaramaiah پردیپ قتل معاملہ میں بی جے رکن اسمبلی لمباولی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ - بی جے پی ایم ایل اے لمباولی کو گرفتار کرے

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی سدارامیا اور کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے منگل کو پردیپ موت معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے اروند لمباولی اور دیگر پانچ ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔Ex CM Siddaramaiah

پولیس پردیپ معاملہ میں بی جے پی ایم ایل اے لمباولی کی گرفتاری کا مطالبہ

author img

By

Published : Jan 3, 2023, 8:43 PM IST

بنگلورو: آج یہاں متاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ ڈیتھ نوٹ میں اروند لمباولی کے نام کا ذکر کرنے کی کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوگی۔ پولیس اس کیس میں ملوث تمام افراد کو فوری گرفتار کرے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ایم ایل اے کو گرفتار کرے ورنہ ثبوت تباہ کئے جاسکتے ہیں۔Karnataka Ex CM Siddaramaiah Demand Arrest Of BJP MLA

قائد حزب اختلاف نے پارٹی کے لیڈروں سرجے والا اور سابق وزیر داخلہ راملنگا ریڈی کے ساتھ متاثرہ پردیپ کے گھر جاکر گھر والوں سے ملاقات کی۔ سدارامیا نے کہا کہ بدعنوانی کی وجہ سے ایسے واقعات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، “سنتوش پاٹل کیس میں بھی کے ایس ایشورپا کا نام تھا، لیکن انہیں تین ماہ کے اندر کلین چٹ دے دی گئی۔ پولیس کو کارروائی کرنی چاہئے اور پردیپ کو انصاف ملنا چاہئے۔

خیال ر ہے کہ تاجر پردیپ اتوار کی شام بنگلورو کے نزدیک نیتیگیرے میں اپنی کار میں مردہ پائے گئے تھے۔ پولیس نے کہا کہ اس نے مبینہ طور پر خود اپنے سر میں گولی ماری ہے اور آٹھ صفحات پر مشتمل موت کا نوٹ ملا ہے جس میں لمباولی اور پانچ دیگر افراد کے نام ہیں۔ پولیس نے پردیپ کی بیوی کی شکایت پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ اس میں کے گوپی، سومیا، جی رمیش ریڈی، جیرام ریڈی اور راگھو بھٹ کے نام بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Pancharatna Yatra in Bidar سابق وزیراعلیٰ کرناٹک کمارا سوامی کا دورۂ سرجے والا نے دعویٰ کیا کہ سنتوش پاٹل، پرساد اور پردیپ کچھ ایسے لوگ ہیں جو بی جے پی کی بدعنوان حکمرانی کی وجہ سے مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ موت کے معاملات میں بی جے پی لیڈروں کے نام کیوں آتے ہیں۔ بدعنوانی کی وجہ سے موت کے ایسے واقعات ہو رہے ہیں۔ حکومت کو پردیپ کی موت میں شامل لوگوں کو سزا دینی چاہیے۔

خیال رہے کہ کرناٹک کے تاجر پردیپ نے ایم ایل اے لمباولی سمیت چھ لوگوں پر ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے موت کا نوٹ لکھنے کے بعد مبینہ طور پر خود کو گولی مار لی تھی۔Karnataka Ex CM Siddaramaiah Demand Arrest Of BJP MLA

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.