ETV Bharat / state

Karnataka Election کرناٹک اسمبلی انتخاب سے پارلیمانی انتخابات کا فریم تیار ہوگا، یوگیندرہ ہادو - یوگیندرہ ہادو کا بیان

سوراج انڈیا کے ذمہ دار یوگیندر یادو نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں 10 مئی کو منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے اصل میں 2024 کے پارلیمانی انتخابات کا فریم تیار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے الیکشن یہ طے کریں گے کہ مرکز کو جانے والا راستہ کونستا ہوگا۔

کرناٹک اسمبلی انتخاب پارلیمانی انتخابات کا فریم تیار کرےگا، یوگیندرہ ہادو

author img

By

Published : Apr 26, 2023, 6:43 PM IST

کرناٹک اسمبلی انتخاب پارلیمانی انتخابات کا فریم تیار کرےگا، یوگیندرہ ہادو

بنگلور: کرناٹک میں اسمبلی انتخابات سے قبل 'یدیلو کرناٹک' یعنی جاگو کرناٹک نام سے ریاست میں سوشل سوسائٹی کی جانب سے ایک پلیٹ فارم کی تشکیل دی گئی، جس میں مختلف میدانوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس پلیٹ فارم کا مقصد فرقہ پرست و فسطائی طاقتوں کو اقتدار سے بے دخل کرنا ہے۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے سوراج انڈیا کے ذمہ دار یوگیندر یادو نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں 10 مئی کو منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات اصل میں 2024 کے مرکزی انتخابات کا فریم تیار کرےگا۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے الیکشنز یہ طے کریں گے کہ مرکز کو جانے والا راستہ کیا ہوگا۔

اس سوال پر کہ سینیئر لیڈر کبل سبل کا کہنا ہے کہ 2024 کے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی ملک بھر میں بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ فسادات کرانے کا منصوبہ کر رہی ہے، یوگیندر یادو نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کا دین و ایمان نہیں ہے، وہ ووٹ حاصل کرنے کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں اور مجھے ڈر ہے کہ یہ لوگ کوئی نہ کوئی خرافات ضرور کریں گے۔ یادو نے 2019 میں ہوئے پلوامہ حملے کو یاد کیا اور کہا کہ حال ہی میں جمو و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے پلوامہ حملے پر ہوئے خلاصے سے یہ اندیشہ ہوتا ہے کہ گزشتہ پارلیمانی انتخابات سے قبل سیاسی روٹیاں سینکنے کے لئے یہ حملہ کروایا گیا، چنانچہ اس کی اب تک کوئی جانچ نہیں کروائی گئی۔

یوگیندر یادو نے ستیہ پال ملک کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب 12 مرتبہ خفیہ خبرئیں آئی کہ پلوامہ میں کوئی انہونی گھٹنا ہوسکتی ہے، اس کے باوجود حکومت نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا، اس سے کئی سوال حکومت پر اٹھتے ہیں لیکن افسوس کہ حکومت نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ یادو نے کہا کہ اسی طرح یہ ممکن ہے کہ 2024 سے قبل بھی کوئی خرافات ضرور ہوسکتی ہے اور عوام اب جاگروک ہوئی ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی انتخابات میں ایسے ہی نہیں کامیاب ہوتی بلکہ کوئی خرافات کرسکتی ہے لہٰذا اب کرناٹک کی عوام ریاست میں ان فرقہ پرست پھوٹ ڈالنے والی طاقتوں کو ضرور سبق سکھائےگی۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Election انتخابی مہم کے دوران امت شاہ دھمکی دے رہے ہیں، کانگریس

یوگیندر یادو نے کہا کہ یدیلو کرناٹک ایک پائلٹ پروجیکٹ ہے، ابتداء ہے اور یہاں کے الیکشنز کے نتائج کے بعد ہم اس کانسیپٹ کو ملک بھر کی دیگر ریاستوں میں امپلیمینٹ کریں گے۔ یادو نے آخر میں کہا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ فرقہ پرست طاقتوں کو ہرایا جائے اور دیش کو بچایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.