کانفرنس کی صدارت مبین منور چیئرمین کرناٹک اردو اکیڈمی نے کی۔ مولانا نظر سلامی اور مولانا التمش نے اس کانفرنس کی سرپرستی کی جبکہ پروگرام کا افتتاح منیاپا حلقے کے رکن اسمبلی نے کیا۔
اس موقع پر رکن اسمبلی نے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ کرناٹک اردو اکیڈمی کی کارکردگی سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے اکیڈمی کو ایم ایل اے فنڈ سے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔
چیئرمین کر ناٹک اردو اکیڈمی مبین منور نے رکن اسمبلی منیپا کی ادب نوازی اور اردو زبان کے لیے خصوصی دلچسپی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان اسی کا نام ہے جو اس کو اپنا سمجھتا ہے۔ اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔
اس موقع پر محکمہ تعلیمات کے ذمہ داران کے ساتھ سیاسی سماجی و ادبی شخصیات کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔