کرناٹک کے ڈپٹی وزیراعلیٰ اشوت نارائن سنیچر کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔
نارائن نے خود ٹوئٹ کرکے یہ جانکاری دی اور کہا کہ 'آنے والے اسمبلی سیشن سے پہلے میں نے اپنی جانچ کرائی تھی جس کی سنیچر کو رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ مجھے حالانکہ کورونا کی علامت نہیں ہیں لیکن احتیاط کے طور پر میں گھر میں ہی آئسولیشن میں ہوں۔'
انہوں نےبتایا کہ 'جو شخص بھی میرے رابطے میں آئے ہیں وہ ضروری احتیاط برتیں۔'
واضح رہی کہ اسمبلی کے آنے والے مانسون سیشن سے پہلے نارائن نے اپنی جانچ کرائی تھی۔ سیشن کے پیش نظر سبھی اراکین اسمبلی کے لئے کورونا کی جانچ ضروری ہوگئی تھی اور جو کورونا سے متاثر نہیں پائے جائیں گے صرف انہیں ہی سیشن میں شرکت کی اجازت ہوگی۔
اسمبلی کا مانسون سیشن 21 ستمبر سے شروع ہوگا۔
اس سے پہلے گزشتہ مہینے ریاست کے وزیراعلی بی ایس یدی یورپا، وزیر صحت بی شری رامولو، وزیر سیاحت سی ٹی روی، وزیر زراعت بی ایس پاٹل، وزیر جنگلات آنند سنگھ بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے اور وہ سب اب ٹھیک ہوگئے ہیں۔
اس کے علاوہ اپوزیشن رہنما سدارمیا اور ریاستی کانگریس کے انچارج ڈی کے شیو کمار بھی کورونا وائرس کی جانچ میں مثبت پائے گئے تھے اور راحت کی بات یہ ہے کہ وہ سب پوری طرح سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔
کرناٹک کے ڈپٹی وزیراعلیٰ اشوت نارائن کورنا سے متاثر - Ashwath Narayan