کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کڈیچور انڈسٹریز دلت ایسو سی ایشن کے صدر راج کمار کا کہنا ہے کہ یادگیر ضلع انڈسٹریز کے لیے ہر اعتبار سے بہتر ہے۔
یادگیر میں پانی کے ساتھ ساتھ ریلوے اور دیگر ٹرانسپورٹ کی سہولتیں دستیاب ہیں۔ اس کے باوجود یہاں پر چھوٹی صنعت نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے دیہات کے اکثر لوگ روزگار کے لیے بینگلور، حیدرآباد اور ممبئی کا رخ کرتے ہیں۔
ان میں زیادہ تر کسان ہیں۔ ساتھ ہی پڑھے لکھے نوجوان بھی شہروں کا رخ کرتے ہوئے اپنے روزگار تلاش کر رہے ہیں۔ اس لیے چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے کرناٹک دلت کاروباری ایسوسی ایشن کی جانب سے 26 فروری صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک این وی ایم ہوٹل کے کانفرنس ہال میں ایک پروگرام منعقد کیا جائے گا۔
جس میں چھوٹی صنعت اور کاروبار سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف شخصیتیں خطاب کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹی صنعتوں کو حکومت کی جانب سے کیا سہولتیں فراہم کی گئیں، عام لوگوں کا اس کا علم نہیں ہے اور حکومت چوٹی صنعتوں کو مضبوط کرنے کے لیے کیا کر رہی ہے اس کا بھی اندازہ نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے اس علاقے میں رواں برس انڈسٹریز کاروبار کرنے والے کافی پریشان ہیں۔
اس کے علاوہ ہم کاشتکاری کو بھی عام کرنا چاہتے ہیں اور ضلع میں زیادہ سے زیادہ چھوٹی صنعتوں کو قائم کرکے مقامی لوگوں کو روزگار مہیا کروانا چاہتے ہیں تاکہ یہ لوگ بڑے شہروں کا رخ نہ کریں اور اپنے ہی ضلع میں انہیں روزگار ملے۔