بنگلور: کرناٹک پردیش کانگریس نے بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت پر40 فیصد کمیشن خوری کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج و مظاہرے کا سلسلہ تیز کردی ہے۔کانگریس نے بی جے پی کے خلاف مسلسل احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔Karnataka Congress Slam State Govt over Corruption
کانگریس نے کٹریکٹر اور ایجویکشن ڈیپارٹمنٹ اور بیورکریٹس پر رشوت خوری کا الزام عائد کرتے ہوئے بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ریاست کے تمام اضلاع میں جلسہ و جلوس کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
کانگریس کی جانب سے اس سلسلے میں دار الحکومت بنگلور میں پے سی ایم پوسٹرز کے علاوہ وزیر آر اشوک کے پوسٹرز بھی چسپا کئے گئے ہیں کانگریس کی جانب سے جاری پوسٹرز مہم کے خلاف بی جے پی نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:PFI Ban For Five Years پی ایف آئی پر پانچ سال کے لئے پابندی عائد
وزیرتعلیم ڈاکٹر اشوتھ نارائن نے اپوزیشن جماعتوں سے اس سلسلے میں ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ ثبوت پیش کریں یا پھر حکمراں جماعت سے معاف مانگے ۔آپ کے الزام میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔
دوسری طرف کانگریس نے کہاکہ اگر الزام بے بنیاد ہے تو آپ جوڈیشیل انکوائری کیوں نہیں کراتے ہیں۔جوڈیشیل انکوائری کروائیے اس کے بعد پتہ چل جائے گاکہ 40 فیصد کمیشن خوری کا الزام سچ ہے یا جھوٹKarnataka Congress Slam State Govt over Corruption