ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں میں ایک اور مشہور و معروف سیاسی شخصیت کا نام شامل ہوگیا ہے، وہ ضلع بیدر کے تعلقہ بسواکلیان کے رکن اسمبلی بی نارائن راؤ ہیں۔
رکن اسمبلی بسوا کلیان بی نارائن راؤ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد بنگلورو کے ہسپتال میں کافی دنوں سے زیرعلاج تھے جس کے بعد آج ان کا انتقال ہوگیا ہے، ان کی عمر 65 برس تھی
![بی نارائن راؤ کا انتقال](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/kr-bid-02-statement-photo-kaur10022_25092020091903_2509f_00233_915.jpg)
وہ گذشتہ چار ہفتوں سے منی پال ہسپتال بنگلورو میں زیر علاج تھے۔
یکم ستمبر کو کورونا میں مبتلا ہونے پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کی حالت کافی نازک تھی، ہسپتال کے ڈاکٹرز نے ان کی صحت پر دن رات نظر رکھی ہوئی تھی تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔
ان کی موت پر کئی اہم شخصیات نے گہرے رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
بی نارائن راؤ کا کانگریس پارٹی کے سینیئر قائدین میں شمار کیا جاتا تھا، بی نارائن راؤ ضلع بیدر کے تعلقہ بسواکلیان کی نمائندگی کرتے تھے۔
بسوا کلیان میں آج ان کی آخری رسومات ادا کی جائے گی۔