ETV Bharat / state

Karnataka CM Swearing Ceremony سدارامیا کی حلف برداری میں ممتا، نتیش اور کے سی آر سمیت دیگر ہم خیال رہنما مدعو - Karnataka CM Swearing Ceremony

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی، تلنگانہ کے سی ایم کے سی آر، بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور کئی دوسرے لیڈروں کو کرناٹک میں ریاست کے نئے وزیراعلی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب
حلف برداری کی تقریب
author img

By

Published : May 19, 2023, 7:44 AM IST

Updated : May 19, 2023, 7:15 PM IST

سدارامیا کی حلف برداری میں ممتا، نتیش اور کے سی آر سمیت دیگر ہم خیال رہنما مدعو

نئی دہلی: کانگریس نے جمعرات کو ہم خیال جماعتوں کے رہنماؤں کو کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا اور نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کی 20 مئی کو ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو، مہاراشٹر شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار، ہیمنت سورین، سیتارام یچوری، حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ فاروق عبداللہ، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک سمیت دیگر لیڈروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اپوزیشن قائدین میں تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی شامل ہیں۔ پروگرام میں ممتا بنرجی کی شرکت کا پورا امکان ہے۔ اس موقع پر گاندھی خاندان بشمول سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا بھی موجود رہیں گی۔ ذرائع کے مطابق کانگریس کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بشمول ہماچل کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل بھی موجود ہوں گے۔ راج بھون کے ذرائع نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب 20 مئی کو دوپہر 12.30 بجے بنگلورو میں ہوگی۔

اس سلسلے میں کانگریس لیڈر سدارامیا نے گورنر تھاور چند گہلوت سے فون پر بات کی۔ سدارامیا نے انہیں ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور حلف برداری کی تقریب کی تاریخ پر تبادلہ خیال کیا۔ 10 مئی کو 224 رکنی کرناٹک اسمبلی کے انتخابات میں کانگریس نے 135 نشستیں حاصل کیں، حکمران بی جے پی کو 66 اور جنتا دل (سیکولر) کو 19 نشستیں حاصل ہوئیں۔

مزید پڑھیں: Karnataka Politics سدارمیا کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ، شیوکمار ہوں گے نائب وزیر اعلیٰ

واضح رہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد سدارامیا اور ڈی کے شیوکمار جو کئی دنوں سے قومی دارلحکومت دہلی میں مقیم تھے، آج شام بنگلورو پہنچ گئے۔ اس کے بعد یہاں کانگریس لیجسلیچر پارٹی (سی ایل پی) کی میٹنگ ہوئی۔ تاہم، کافی غور و خوض کے بعد، کانگریس نے جمعرات کو اعلان کیا کہ پارٹی لیڈر سدارامیا کرناٹک کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے اور ڈی کے شیوکمار نائب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

Last Updated : May 19, 2023, 7:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.