ETV Bharat / state

Karnataka Election کرناٹک کے وزیراعلیٰ بومئی نے شکست تسلیم کرلی، گورنر کو استعفیٰ سونپا

کرناٹک کے سی ایم بومئی نے گورنر کو استعفیٰ سونپ دیا ہے۔ اس دوران بومئی نے کہا کہ میں نے استعفیٰ دے دیا ہے اور گورنر نے اسے قبول کر لیا ہے۔

کرناٹک کے سی ایم بومئی نے گورنر کو استعفیٰ سونپا

author img

By

Published : May 13, 2023, 10:16 PM IST

کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو واضح اکثریت ملنے کے بعد کرناٹک کے سی ایم بومئی نے گورنر کو استعفیٰ سونپ دیا ہے۔ اس دوران بومئی نے کہا کہ میں نے استعفیٰ دے دیا ہے اور گورنر نے اسے قبول کر لیا ہے۔ بتا دیں کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کراری شکست ہوئی ہے۔ بتادیں کہ کرناٹک میں کانگریس پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔ کانگریس نے 224 سیٹوں میں سے 136 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

وہیں دوسری طرف کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو واضح اکثریت ملنے کے بعد پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی۔ کھرگے کی رہائش گاہ پر ہوئی میٹنگ میں کرناٹک کانگریس کے سربراہ ڈی کے شیوکمار اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی کے شیوکمار اور سدارامیا نے کھرگے کو مبارکباد پیش کیا۔ واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں کھرگے کے پارٹی صدر کے طور پر سنبھالنے کے بعد کرناٹک انتخابات کانگریس کی ایک بڑی جیت ہے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کی جیت پر عوام، پارٹی کارکنوں اور لیڈروں کو مبارکباد دیتے ہوئے آج کہا کہ اس جیت نے ریاست میں نفرت کا بازار بند کرکے محبت کی دوکان کھول دی ہے۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے اپنے مختصر افتتاحی کلمات میں راہل گاندھی نے کہا 'کرناٹک میں نفرت کا بازار بند ہو گیا ہے اور محبت کی دکان کھل گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے اپنی 'بھارت جوڑو' یاترا میں محبت کی دکان کے بارے میں بار بار بات کی تھی۔'

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Polls 2023 کرناٹک میں نفرت کا بازار بند، محبت کی دکان کھل گئی: راہل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.