ETV Bharat / state

Chief Minister Siddaramaiah وزیر اعلیٰ سدرامیا کی مسلم و مسیحی لیڑران سے ملاقات

وزیراعلیٰ درامیہ نے ریاست کے مختلف مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کی اور ملک و ریاست کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقعے پر وزیراعلیٰ نے ترقی کے سفر میں تمام مذاہب کے لوگوں کو ایک ساتھ لے کر چلنے پر زور دیا۔

وزیر اعلیٰ سدرامیہ کی مسلم و مسیحی لیڑران سے ملاقات

author img

By

Published : Jun 19, 2023, 11:41 AM IST

وزیر اعلیٰ سدرامیا کی مسلم و مسیحی لیڑران سے ملاقات

بنگلورو: ریاست کرناٹک میں سدرامیہ کی قیادت والی کانگریس کی حکومت نے اقتدار کی باگ ڈور سنبھال لی ہے۔ ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کے لیے تمام مذاہب کے لوگوں کو ایک ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کیا۔ اسی ضمن سدارامیا نے اپنی کابینہ کے چند وزرا و سیاسی سیکرٹری کے ساتھ مسلم رہنماؤں سے ملاقات کے لیے شہر کے عربی کالج پہنچے۔ امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی کے ساتھ بغل گیر ہوئے اور دیگر علما کرام سے بات چیت کی۔ اس موقعے پر مولانا مقصود عمران رشادی بھی موجود رہے۔

وزیر اعلیٰ کے ساتھ وزراء کے جے جارج اور ضمیر احمد خان کے علاوہ وزیر اعلیٰ کے پولیٹیکل سکریٹری نصیر احمد بھی تھے۔ اس موقعے پر وزیراعلی سدرامیا نے کہا کہ یہ محض رسمی ملاقاتیں ہیں جو ریاست میں کانگریس کی حکومت کے قیام کے بعد ہوئی ہیں۔ آرچ بشپ نے وزیراعلیٰ سدرامیہ کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور وزیر اعلیٰ اور حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تبدیلی مذہب مخالف قانون میں متنازعہ ترامیم کو فوری طور پر منسوخ کر دیا جنہیں پچھلی بی جے پی حکومت نے متعارف کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Anna Bhagya Scheme کرناٹک حکومت کھلے بازار سے چاول نہیں خریدے گی، منیپا

آرچ بشپ نے اس بات پر زور دیا کہ بی جے پی حکومت کے ذریعہ نافذ کردہ ترامیم کو عیسائی برادری کے تمام طبقات کی طرف سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ یاد ریے کہ بی جے پی کے دور حکومت میں تبادلوں مخالف قانون میں متنازعہ ترمیمات کو منسوخ کرنے اور اسکول کی نصابی کتابوں میں کی گئی تبدیلیوں کو واپس لینے کے کانگریس حکومت نے فیصلے لئے ہیں۔مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں اور علماء کرام نے اقلیتی برادریوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کی بھی تعریف کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.