ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں ضمنی انتخابات منعقد ہورہے ہیں، جہاں 30 مارچ کو نامزدگی جمع کرانے کی آخری دن ہے جب کہ تین اپریل پرچہ نامزدگی واپس لینے کا آخری دن ہے اور 17 اپریل کو رائے دہی ہوگی۔ سابق میں یہاں پر بی نارائین کانگریس پارٹی سے رکن اسمبلی رہے ہیں۔ ان کی موت کے بعد یہاں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔
کانگریس پارٹی نے سابق رکن اسمبلی بی نارائن راؤ کی اہلیہ ملما بی نارائن راؤ کو ٹکٹ دیا ہے۔ بی نارائن راؤ ایک عوامی لیڈر تھے انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران بسوا کلیان کے عوام کی کافی مدد کی تھی۔ کانگریس پارٹی نے نارائن راؤ کی خدمات کو دیکھتے ہوئے ان کی اہلیہ کو ٹکٹ دیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا بسوا کلیان کی عوام ایک بار پھر بسوا کلیان میں کانگریس پارٹی کے امیدوار کو کامیابی دلائی گی؟۔