ETV Bharat / state

آر ایس ایس قائد کلڈکا پربھاکر بھٹ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

Demand for Arrest of RSS leader Kalladka Prabhakar Bhat: ضلع بیدر میں کانگریس پارٹی کے ریاستی قائد عبدالمنان سیٹھ نے مسلم خواتین کے بارے میں توہین آمیز بیان بازی کرنے والے آر ایس ایس و جے پی کے رہنما پربھاکر بھٹ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

Demand for immediate arrest of RSS leader Kalladka Prabhakar Bhat

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 2:10 PM IST

بیدر: آر ایس ایس اپنے وابستہ افراد کو دیش پریم اور ملک کی خدمت کے نام پر جس قسم کے افراد تیار کرتی ہے، کلڈکا پربھاکر بھٹ اس کی ایک مثال ہیں جس نے مسلمان خواتین سے متعلق مودی حکومت کی پالیسیوں کو جن الفاظ میں دوہرایا ہے، وہ انتہائی غلط، غیر مہذب اور قابل گرفت ہونے کے علاوہ سراسر غیرآئینی ہیں اور خواتین کی توہین ہیں۔ اور مسلمان معاشرے میں زہر کے بیج بونے کے مترادف ہیں۔ خواتین کے حوالے سے اس نے دراصل اسلام جیسے پرامن اور خواتین حامی مذہب پر حملہ کیا ہے۔ ”وزیراعظم مودی نے مسلمان خواتین کو پرماننٹ شوہر دیے ہیں“ اور اس سے ہٹ کر بھی بے شمار باتیں کہنا دراصل خلاف واقعہ، غیر آئینی، اسلامی تعلیمات میں مداخلت، اور اسلام کے ساتھ ساتھ دستور ہند کی تعلیمات کامذاق اڑانا بھی ہے۔ یہ باتیں کانگریس پارٹی کے ریاستی قائد عبدالمنان سیٹھ نے اپنے ایک پریس نوٹ میں کہی ہیں اور بتایا ہے کہ ہم نجی طور پر اور کرناٹک کے تمام مسلمان آر ایس ایس کے اس فسادی قائد کی باتوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور اس کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بی جے پی کے رہنما پربھاکر بھٹ کی گرفتاری کا مطالبہ

عبدالمنان سیٹھ نے بتایاکہ کانگریس کمیٹی مینارٹی ڈپارٹمنٹ بیدر نے بھی ایک درخواست سب انسپکٹر آف پولیس، سٹی پولیس اسٹیشن چوبارہ بیدر کو دی ہیں جس میں انھوں نے کلڈ کاپربھاکربھٹ کے خلاف خواتین کے ساتھ چھیڑچھاڑکرنے، جنسی طورپر ان کی توہین کرنے، جنسی زیادتی کے لیے اکسانے، عوامی تذلیل، توہین ِ مذہب، بین المذاہب اور فرقہ واریت کے تحت دفعہ 153A, 295, 295A, 506, 509, 294, 298, 354, 1860 آئی پی سی کے حوالے سے ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی ہے۔ جس میں مزید لکھا ہے کہ کلڈکا پربھاکر بھٹ پیشہ ور مجرم ہے۔ اس نے پہلے بھی سماجی بدامنی پیدا کی ہے۔ فسادات برپا کیے ہیں۔ خواتین کی توہین کی ہے۔ لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کی ہے۔ اس کے خلاف کرناٹک کے کئی پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج ہیں۔
ناصر خان بیدر ضلع کانگریس کمیٹی (اقلیتی ڈپارٹمنٹ) بیدر نے اس درخواست کے ساتھ وہ ویڈیو بھی منسلک کرنے کی بات لکھی ہے۔ جس میں کلڈکا پربھاکر بھٹ کے خواتین اور مسلمان خواتین کے خلاف خطرناک قسم کے بیانات شامل ہیں۔مجھے توقع ہے کہ کلڈکا پربھاکر بھٹ کی فوری گرفتاری ہوگی اور مسلم خواتین کے علاوہ ہندوستان کے تمام مسلمانوں اور اسلام جیسے امن پسند مذہب کو ہندوستان میں انصاف مل کر رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.