بیدر: ہر سال 21 جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے منایا جاتا ہے۔ گزشتہ 8 برسوں سے مسلسل پابندی کے ساتھ ملک بھر میں 21 جون کو عالمی یوم یوگا ڈے کے طور پر منایا جارہا ہے۔ اس سال بھی بین الاقوامی یوگا ڈے 2023 نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں بیدر ضلع کے ڈپٹی کمشنر گویند ریڈی نے ضلع بیدر کے مختلف محکمہ جات کے افسران کے ساتھ 21 جون 2024 کو منعقد ہونے والے بین الاقوامی یوگا ڈے سے متعلق آگاہ کیا۔ بیدر ضلع ڈپٹی کمشنر گویندریڈی نے بیدر ضلع آیوش افسران کو 21 جون کو نویں بین الاقوامی یوگا دن کا کامیابی سے انعقاد کرنے کی ہدایت دی۔
وہ ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر ہال میں 21 جون کو 9ویں بین الاقوامی یوگا ڈے کی ابتدائی تیاری کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ 21 جون کو بیدر ضلع کے نہرو اسٹیڈیم میں یوگاسن پروگرام صبح 6:30 بجے سے شام -15-7 بجے تک ہوگا، پروگرام کے لیے آنے والوں سے کہا کہ صبح 6 بجے یوگا چٹائی کے ساتھ پہنچ جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ بین الاقوامی یوم یوگا کے لئے تمام اسکولوں اور کالجوں، این سی سی اور این ایس ایس کے طلباء اور عام لوگوں سمیت بڑی تعداد میں شرکاء کو مدعو کریں۔
مزید پڑھیں:Journey Of Hajj From Bangalore بنگلور حج بھون میں عازمین حج کے لئے عمدہ انتظامات
اس موقع پر ضلع آیوش آفیسر ڈاکٹر آر بی پاٹل، سینئر آیوش ڈاکٹر شیوکمار ، آفس اسسٹنٹ پرکاش پنالے، روٹری کلب کے نتن ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ایمپلائز یونین سکریٹری راج شیکھر ، آریو وید کالجوں کے پرنسپل اور مختلف رضاکار تنظیموں کے نمائندے موجود تھے۔