یادگیر: رواں برس جن نو ریاستوں میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں ان میں ریاست کرناٹک بھی شامل ہے۔ کانگریس اور بی جے پی قومی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ علاقائی پارٹیاں بھی ریاست بھر میں زمینی سطح پر اپنی جڑوں کو مضبوط بنانے کی کوششیں کر رہی ہیں جن میں جنتا دل سیکولر پارٹی بھی شامل ہے۔ ایسے میں پارٹی کی جانب سے سینئر لیڈران کو مزید ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں۔
یادگیر شہر کے سینئر جنتا دل سیکولر پارٹی کے قائد چنپا موسمبی کو جنتا دل سیکولر پارٹی کا یادگیر ضلع صدر نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے ضلع صدر نامزد ہونے پر پارٹی کے کئی سینئر قائدین نے چنپا موسمبی کے دفتر پہنچ کر ان کو تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ اس موقع پر جنتا دل سیکولر پارٹی کے سینئر لیڈر چنپا موسمبی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’پارٹی کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم اور یادگیر کے سینئر لیڈر ناگن گوڈا کند کور اور پارٹی کے تمام کارکنان کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے ضلع یادگیر کی ذمہ داری دی ہے۔‘‘
موسمبی نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے لئے ہر ممکن جد و جہد کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’جنتا دل سیکولر پارٹی عوام سے جڑی پارٹی ہے،م علاقائی پارٹی ہونے کی وجہ سے ریاست کے مختلف مسائل سے بخوبی واقف ہے جس کی بنا پر اس پارٹی سے جڑے ہوئے تمام قائدین ریاست کے مختلف مسائل کو ایوانوں میں اٹھاتے ہوئے مقامی لوگوں سے جڑے رہنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں خصوصا اقلیتوں کے مسائل کو لے کر جنتا دل سیکولر پارٹی نے ہمیشہ سنجیدگی سے مسائل کو ایوان میں اٹھایا ہے۔‘‘
مزید پڑھیں: AIMIM Karnataka یادگیر میں نوجوان قیادت کی حمایت کرنے کا اشارہ
چنپا موسمبی نے عوام سے اپنے مسائل کے حل کے لیے علاقائی پارٹی سے جڑے رہنے کی اپیل کرتے ہوئے جنتا دل کو کامیاب بنائے جانے درخواست کی۔ واضح رہے کہ امسال نو مختلف ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کا براہ راست اثر اگلے برس منعقد ہونے والے لوک سبھا انتخابات پر بھی پڑے اس وجہ سے قومی سیاسی پارٹیاں خاص کر حکمران جماعت بی جے پی اور اپوزیشن کانگریس کی جانب سے ان ریاستوں میں منعقد ہونے والے انتخابات پر پوری روح پھونک رہی ہیں۔ تاہم مقامی پارٹیاں بھی جو توڑ کوششوں میں لگی ہوئی ہیں۔