ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election 2023 بی جے پی چھوڑنے والے لنگایت رہنما منجوناتھ جے ڈی ایس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے

جنتا دل سیکولر نے بدھ کو کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے 59 امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی۔ بی جے پی سے جے ڈی ایس میں آنے والے سینئر لیڈر اور قانون ساز کونسل کے رکن آیانور منجوناتھ کو شیو موگا سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

senior lingayat leader ayanur manjunath
senior lingayat leader ayanur manjunath
author img

By

Published : Apr 20, 2023, 9:07 AM IST

بنگلورو: کرناٹک اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ایم ایل سی آیانور منجوناتھ نے بدھ کو بی جے پی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے بعد انہوں نے جے ڈی ایس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی سے ملاقات کی۔ انہیں جے ڈی ایس کے ٹکٹ پر شیموگا سے امید وار بنایا گیا ہے۔ وہ جمعرات کو یعنی آج جے ڈی ایس امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ اس سے پہلے بدھ کو آیانور منجوناتھ نے بسواراج سے ہبلی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور قانون ساز کونسل کے رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

منجوناتھ کرناٹک کے ایک سینئر لنگایت لیڈر ہیں۔ وہ شیوموگا سیٹ پر بی جے پی سے ٹکٹ چاہتے تھے۔ بی جے پی نے اس سیٹ سے چناباسپا کو ٹکٹ دے دیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ شیوموگا بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر کے ایس ایشورپا کے غلبے والا انتخابی حلقہ سمجھا جاتا ہے۔ اس بار الیکشن سے عین قبل کے ایس ایشورپا نے انتخابی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کے ایس ایشورپا اس سیٹ سے اپنے بیٹے کے لیے ٹکٹ مانگ رہے تھے۔ کے ایس ایشورپا کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد سے یہاں بی جے پی کے لیے مشکلات بڑھ گئیں۔

بدھ کو منجوناتھ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اسمبلی میں عوام کے لیے بہتر طریقے سے کام کر سکتا ہوں۔ عوام کا اعتماد حاصل ہوا تو علاقے کی ترقی کے لیے کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صرف ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے بی جے پی کی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔ بہت سے سوالات ہیں جن کا مجھے جواب دینا ہے۔ اپنی انتخابی مہم کے دوران عوام کے سوالوں کا براہ راست جواب دوں گا۔

مزید پڑھیں: Karnataka Elections 2023 سوریہ کانت ناگامارپلی کی بی جے پی سے بغاوت، جنتادل میں ہوئے شامل

Karnataka Assembly Election 2023 بی جے پی کرناٹک میں لنگایت قیادت کو کمزور کرکے برہمن قیادت کو فروغ دینا چاہتی ہے، ویلفیئر پارٹی

انہوں نے کہا کہ آج بھی سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر بی ایس۔یدی یورپا کا بہت احترام کرتا ہوں۔ لیکن بی جے پی ایسی پارٹی نہیں ہے جس کے ساتھ وہ کام کر سکیں۔ آیانور منجوناتھ 14 نومبر 1955 کو پیدا ہوئے۔ وہ جولائی 2010 سے جولائی 2016 تک کرناٹک سے راجیہ سبھا کے رکن بھی رہے۔ وہ بی جے پی کی جانب سے شیموگا سے 12ویں لوک سبھا کے رکن بھی تھے۔ انہوں نے کانگریس کے ساریکوپا بنگارپا کو شکست دی۔ اس سے قبل 1994-98 کے دوران وہ کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.