ETV Bharat / state

کرناٹک: ماسک نہ لگانے پر جرمانے کی رقم کو کم کرنے کی اپیل

author img

By

Published : Oct 5, 2020, 7:15 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں جنتادل سیکولر پارٹی کے شہری صدر وشوناتھ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ماسک نہ پہننے والوں پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے جو غلط ہے۔

mask
mask

وشوناتھ نے کہا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے پریشان حال عوام پر اس طرح کے جرمانے عائد کرنا سراسر غلط ہے ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس رقم کو کم کیا جائے۔

جنتادل سیکولر پارٹی کے شہری صدر وشوناتھ

انہوں نے کہا کہ ایک عام آدمی دن بھر محنت کرکے دو سو سے تین سو روپے کماتا ہے ایسے دور اور حالات میں حکومت کے اس طرح کے جرمانے کی وجہ سے وہ مزید پریشان ہورہے ہیں۔

وشوناتھ نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ گھر سے باہر نکلتے وقت کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات کے طور پر ماسک لگا کر ہی نکلیں اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے ریاستی حکومت نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے عوامی مقامات پر سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے والوں اور ماسک نہ لگانے والوں کے لیے سخت قوانین کا بنایا ہے۔ ماسک نا لگانے والوں پر شہری علاقوں میں ایک ہزار اور دیہی علاقوں میں 500 روپے جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.