وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمیشنرز کو اختیار دیا کہ وہ اپنے اضلاع میں کرفیو کے دوران کووڈ کی وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت اقدامات کریں۔
وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے آج ایک کابینہ میٹنگ میں بحث کے بعد ریاست میں 14 روزہ کووڈ کرفیو کا اعلان کیا۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنرز کو اختیار دیا کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں سخت اقدامات کریں تاکہ کووڈ-19 کے پھیلاؤ پر روک لگائی جاسکے۔
وزیر اعلی نےمزید کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کو سخت اقدامات کرنے ہوں گے جبکہ تحصیلدار مہلک وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے نوڈل افسران کی حیثیت سے کام کریں گے۔
وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے حکام کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ ان کے تعاون ہی سے "ہم اپنا مقصد حاصل کرسکتے ہیں"۔
حکومت نے 27 اپریل کی رات سے نافذ ہونے والے کرفیو کا اعلان کرتے ہوئے، ضروری خدمات کے استثنا کے ساتھ تمام تجارتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے اور یہ بھی کہا کہ کے ایس آر ٹی سی، میٹرو، اور بی ایم ٹی سی سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کرفیو کے دوران بند رہیں گے۔