ETV Bharat / state

خواجہ بندہ نواز کے جلوس صندل میں زبردست بھیڑ

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں خواجہ دکن حضرت خواجہ بندہ نواز کے جلوس صندل میں ملک بھرسے سینکڑوں زائرین نے شرکت کی۔

خواجہ بندہ نواز کے جلوس صندل میں عوام کی شرکت، متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Jul 20, 2019, 10:08 AM IST

حضرت سید محمد حسینی گیسودراز بندہ نوازؒ کے 615 ویں عرس کا شام جلوس صندل مبارک کی روانگی سے آغاز ہوا۔ شام پانچ بجے محبوب گلشن کے احاطے میں مختص خصوصی گوشہ بندہ نواز میں نماز عصر باجماعت ادا کی گئی اور سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی سجادہ نشین درگاہ بندہ نوازؒ کی زیرصدارت محفل سماع کا انعقاد عمل میں آیا۔
محفل سماع میں محمد محبوب بندہ نواز، احسان خان عادل خان بندہ نواز، تحسین بندہ نوازحیدرآباد اور محمد عبد الروف بندہ نواز، خواجہ پارٹی گلبرگہ نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ۔ محفل سماع کے اختتام کے بعد سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی سجاد نشین درگاہ حضرت بندہ نواز نے سمر ہاوں میں صندل مبارک کی کشتیاں اپنے سر پر اٹھا کر جلوس صندل مبارک کو روانہ کیا۔
جلوس صندل مبارک کا مشاہدہ کرنے کے لیے بلا لحاظ مذہب وملت خواتین کی بھاری تعداد محبوب گلشن میں موجود تھیں۔

خواجہ بندہ نواز کے جلوس صندل میں عوام کی شرکت، متعلقہ ویڈیو
جلوس صندل میں مقامی عقیدت مندوں کے علاوہ ملک بھر سے آئے ہزاروں زائرین نے شرکت کی۔جلوس صندل میں رفاعی فقراء کے ضربات ومظاہرے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے۔ جبکہ فقراء اپنے مخصوص انداز میں عرفانی کلام سنارہے تھے۔

جلوس صندل مبارک جگت سرکل، سپرمارکیٹ ،بھانڈابازار،گلزارحوض چوک، کلاتھ بازار سے ہوتا ہوا مسجد مارکیٹ پہنچا۔ نماز مغرب اور نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد جلوس صندل کی جانب درگاہ شریف روانگی عمل میں آئی۔

جلوس صندل مبارک صرافہ بازار صندل گلی، نیشنل چوک، ڈنکا، مقبرہ مسجدچوک سے ہوتا ہوارات10:30 بجے درگاہ شریف پہنچا۔

گیارہ سیڑھیوں پر جلوس صندل کا استقبال

حضرت سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی سجاد نشین درگاہ حضرت بندہ نواز نے گیارہ سیڑھی پر افراد خانوادہ بندہ نواز، علمائے کرام ومشائخین کے ہمراہ جلوس صندل مبارک کا استقبال کیا اور جلوس صندل کی آمد سے قبل سماع خانہ درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز میں محفل سماع منعقد ہوئی۔
جلوس صندل مبارک کے داخل بارگاہ ہونے کے بعد دوبارہ محفل سماع کا انعقاد عمل میں آیا۔

Intro:خواجہ بندہ نواز کے جلوس صندل میں سینکڑوں عوام کی شرکت

Body:ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر کے خواجہ دکن حضرت خواجہ بندہ نواز کے جلوس صندل میں ملک بھر سے سینکڑوں زائرین نے شرکت کی. حضرت سید محمدحسینی گیسودراز بندہ نواز کے 615ویں عرس شریف کا آخ شام جلوس صندل مبارک کی روانگی سے شروع ہوا. آج شام 5 بجے محبوب گلشن کے احاط میں مختص خصوصی گوشہ بندہ نواز میں نماز عصر باجماعت اداکی گئ. اور سید شاہ گیسودراز خسروحسینی سجادہ نشین درگاہ بندہ نواز کی زیرصدارت محفل سماع کا انعقاد عمل میں آیا... محفل سماع میں محمد محبوب بندہ نوازی، احسان خان عادل خان بندہ نوازی تحسین بندہ نواز ی حیدرآباد اور محمد عبدالروف بندہ نواز ی خواجہ پارٹی گلبرگہ نے کلام سنایا. محفل سماع کے اختتام کے بعد سید شاہ گیسودراز خسروحسینی صاحب سجاد نشین درگاہ حضرت بندہ نواز نے سمر ہاوں میں صندل مبارک کی کشتیاں اپنے سر پر اٹھا کر جلوس صندل مبارک کوروانہ فرمایا. اس موقع پر اور محفل سماع میں فضیلت مآب حضرت حافظ سید محمد علی الحسینی خلف اکبر وجانشین حضرت سجاد ہ. نشین درگاہ حضرت بندہ نواز ،حضرت سید شاہ حسن شبیر حسینی عقیل بابا سجادہ نشین درگاہ حضرت گنج بخش گلبرگہ شریف، حضرت سید شاہ یوسف حسینی صاحب، حضرت سید شاہ عارف حسینی، حضرت سید حسین چشتی اجمیر شریف کے علاوہ مشائخین و علماے کرام کی کثیر تعداد موجود تھی. 6-30 بجے تاریخی محبوب گلشن سے جلوس صندل مبارک کی کشتیوں کی زیارت کر نے عقیدت مندان کی کثیر تعداد سمر ہاوس میں اکٹھا تھی. جلوس صندل مبارک کا مشاہدہ کرنے کے لئے بلا الحاظ مذہب وملت خواتین کی بھاری تعداد محبوب گلشن میں موجود تھی. جلوس صندل مبارک میں مقامی عقید تمندان کے علاوہ ملک بھر سے آئے سینکڑوں زائرین نے شرکت کی. جلوس صندل مبارک میں رفاعی فقراء کے ضربات ومظاہر ے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے. جبکہ فقراء اپنے محصوص انداز میں عرفانی کلام سونارہے تھے. جلوس صندل مبارک جگت سرکل، سوپر مارکیٹ ،بھانڈابازار،گلزارحوص چوک، کلاتھ بازار سے ہوتا ہوا مسجد مارکیٹ پہچا. نماز مغرب اور نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد جلوس صندل مبارک کی جانب درگاہ شریف روانگی عمل میں آئی. جلوس صندل مبارک صرافہ بازار صندل گلی، نیشنل چوک، ڈنکا، مقبرہ مسجدچوک سے ہوتا ہوارات10-30 بجے درگاہ شریف پہنچا - حضرت سید شاہ گیسودراز خسروحسینی صاحب سجاد نشین درگاہ حضرت بندہ نواز نے گیا رہ سیڑھی پرافراد خانوادہ بندہ نواز، علمائے کرام ومشایخین کے ہمراہ جلوس صندل مبارک کا استقبال فرمایا. اور جلوس صندل کی آمد سے قبل سماع خانہ درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز میں محفل سماع منعقد ہوئی. جلوس صندل مبارک کے داخل بارگاہ ہونے کے بعد دوبارہ محفل سماع کا انعقاد عمل میں آیا... اس دوران جلوس صندل میں ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین سے ای ٹی وی بھارت بھارت کے جانب سے ایک ملاقات.. 1...بایٹ...حیدر آباد سے آئے ہوئے زائرین، 2..حیدر آباد آئیے ہوئے زائرین.. 3..پونا سے آیے ہوے زائرین.. 4..شاد نگر کے زائرین.. 5..بیدار کے زئرین،.. 6.،،،مقامی مولانا وقار اشرفی.. 7...مقامی محمد خواجہ گیسودراز

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.