اس موقع پر اے ڈی سی دلت تنظیم کی صدر شوبھا نے ای ٹی وی بھارت کو بتاتے ہوئے کہا کہ ملک میں مرکزی حکومت ذات پات کی سیاست کررہی ہے اس ملک کے عوام سی اے اے کے خلاف جگہ جگہ احتجاج کررہے ہیں. مگر ابھی تک وزیراعظم کچھ بھی واپس لینے کی بات نہیں کررہے ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ 'ملک ڈاکٹر امبیڈکر کے لکھے گئے دستور ہند کے مطابق چلتا ہے یہاں پر گنگا جمنا تہذیب برقرار ہے مگر اس ملک میں امیت شاہ اور مودی جی انگریزوں کی چال چل رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں اب دلت طبقے کو بھی خطرہ ہے اس لیے ابھی سے دلت اور مسلم طبقہ متحد ہوکر اس سی اے اے کے خلاف آواز بلند کرے۔