ETV Bharat / state

بنگلورو ایکسپریس پر پتھر گرنے سے سات بوگیاں پٹری سے اترگئیں - ڈویژنل ریلوے منیجربنگلور شیام سنگھ

تمل ناڈو کے ضلع دھرما پوری میں لینڈ سلائڈنگ میں پتھر گرنے کی وجہ سے آج اعلیٰ الصبح ٹرین نمبر 07390 کنور بنگلورو ایکسپریس کی سات بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، تاہم اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

بنگلورو ایکسپریس پر پتھر گرنے سے سات بوگیاں پٹری سے اترگئیں

author img

By

Published : Nov 12, 2021, 2:26 PM IST

ریلوے ذرائع نے بتایا کہ جنوب مغرب ریلوے کے ماتحت بنگلورو سیلم سیکشن پر ٹوپرو شیواڑی اسٹیشنوں کے درمیان کنور سے بنگلور آرہی ٹرین پرصبح تقریباً 3.50 بجے اچانک بڑے بڑے پتھر آ کر گرے ، جس سے ٹرین کی سات بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ان میں سے دو بوگیاں بی -1 اور بی- 2 اے سی کلاس کی ہیں جبکہ ایس 6 ، ایس 7 ، ایس 8 ، ایس 9 اورایس 10 سلیپر کلاس کی ہیں۔ یہ ٹرین کنور سے کل شام 6.05 بجے روانہ ہوئی تھی۔

ڈویژنل ریلوے منیجربنگلور شیام سنگھ ، ڈویژن کے سینئر افسران اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم حادثے سے متعلق ریلیف ٹرین اور میڈیکل وین کے ساتھ صبح تقریباً 5.45 بجے جائے حادثہ کے لیے روانہ ہوئی۔ اسی طرح ڈویژنل ریلوے مینیجر سیلم ایک ٹیم کے ساتھ شام 5.30 بجے ایروڈ سے جائے حادثہ کے لیے روانہ ہوئے۔ ٹرین میں کل 2348 مسافر سوار تھے اورکسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:

ذرائع نے بتایا کہ ٹرین کے پچھلے حصے کی چھ ریزرو بوگیاں اور ایس ایل آر کو مسافروں کے ساتھ ٹوپاروروانہ کیا گیا ہے ۔ موقع پر پانچ بسوں کا انتظام کیا گیا تھا اور ٹوپرو میں 15 بسوں انتظام کر کے کچھ مسافروں کو بنگلورو بھیجا گیا تھا۔ مسافروں کے لیے پانی اور ناشتے کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔ ہوسورو (04344-222603)، بنگلورو (080-22156554) اور دھرما پوری (04342-232111) میں ہیلپ لائنیں قائم کی گئی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.