ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کنڑا یوم صحافت پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ قاضی امتیاز الدین صدیقی نے کنڑا اخبارات سے متعلق اپنے خطاب میں کہا کہ 'یکم جولائی سے 31 جولائی تک ریاست بھر میں ریاستی یوم صحافت منایا جاتا ہے۔' کیونکہ ایک جولائی سنہ 1843 میں میسور سے پہلا اخبار جاری ہوا جس کا نام منگلور سماچار تھا۔
یہ بھی پڑھیں: یادگیر: صحافیوں کے لیے کھیلوں کا انعقاد
انہوں نے مزید کہا کہ 'قانون کے آرٹیکل 19 میں پریس کی آزادی کی بات کہی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے لیکن ملک میں موجودہ حالات میں لوگوں کا صحافت پر اعتبار کم ہوتا جارہا ہے۔'
ایڈوکیٹ قاضی امتیاز الدین صدیقی نے صحافیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'عوام میں صحافت کو لے کر جو شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں ان کو دور کرنا صحافیوں کی ہی ذمہ داری ہے۔ بے باک اور بے خوف صحافت کو بحال کرنا صحافیوں کا اہم فریضہ ہے۔'