چرنجیوی سرجا کو سانس لینے میں مشکل پیش آرہی تھی جس کے بعد انہیں فوری طور پر بنگلور کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا۔
چرنجیوی کے انتقال کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد کنڑ فلم انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
چرنجیوی سرجا نے 2009 میں ’وایوپترا‘ فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے بیس سے زائد فلموں میں کام کیا اور وہ جنوبی ہند کے اسٹار ارجن سراجا کے بھتیجے اور ایکشن ہیرو دھرووا سرجا کے بھائی تھے۔
چرنجیوی نے چیرو، چندرلکھا،آتگارا، بھرجاری، سیزر، اماں میں آپ سے محبت کرتا ہوں، سنگا کے علاوہ دیگر کئی فلموں میں کام کیا تھا۔ انہیں آخری بار فلم شیوراجنہ‘ میں دیکھا گیا جبکہ وہ اپنی اگلی فلم کےلیے تیاری کر رہے تھے۔