ETV Bharat / state

یادگیر :کنڈا رکشنا ویدیکے کی پریس کانفرنس - Kanda Rakshna Vedika

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی غیرسیاسی تنظیم کنڈا رکشنا ویدیکے نے اپنی ضلعی دفتر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔اس پریس کانفرنس میں تنظیم کے ضلع صدر بھیمو نائیک نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے کسانوں کی بہتری کے نام پر جو بل لایا ہے وہ کسانوں کے حق میں بہتر نہیں ہے۔

یادگیر :کنڈا رکشنا ویدیکے کی پریس کانفرنس

author img

By

Published : Sep 23, 2020, 7:17 PM IST

ضلع یادگیر میں غیرسیاسی تنظیم کنڈا رکشنا ویدیکے نے کسان بل پر ایک پریس کانفرنس منعقد کی ۔اس پریس کانفرنس میں کنڈا رکشنا ویدیکے کے ضلع صدر بھیمو نائیک نے کہا کہ مرکزی حکومت کے اس کسان بل کے خلاف جو احتجاج کیے جا رہے ہیں اس میں رضاکارانہ طور پر ہم سب کو شریک ہونا چاہیے۔

یادگیر :کنڈا رکشنا ویدیکے کی پریس کانفرنس
انہوں نے کہا کہ کسان یونین کی جانب سے 25 ستمبر کو احتجاج کیا جا رہا ہے ہم اس احتجاج کی تائید کرتے ہیں اور ہم اس میں شرکت کریں گے۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے حق میں آواز بلند کریں اور اس احتجاج میں شامل ہونے کے لیے رضاکارانہ طور پر اپنے کاروبار کو بند کرتے ہوئے اس احتجاج میں شرکت کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ اس کسان بل کو واپس لیں، اس بل کو لانے سے پہلے کسانوں سے مشورہ نہیں لیا گیا ۔آج پورے ملک میں کسان بے حد پریشان ہے اور سڑکوں پر نکل آیا ہے ۔مرکزی حکومت کو چاہیے کہ کسانوں کی بات کو سنیں اور ان کے مسائل کو حل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.