ETV Bharat / state

گلبرگہ: کارپوریشن کے صفائی ملازمین ناقص غذا سے پریشان - kalburgi news

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں سماجی تنظیموں کے جانب سے شہر کے گولا چوک لیبر آفیس میں کارپوریشن کے صفائی ملازمین کو فراہم کیے جانے والے کھانے کا جائزہ لیا گیا۔

image
image
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 8:18 PM IST

سماجی تنظیموں کے کارکنان نے دیکھا کہ صفائی ملازمین کو جو کھانا حکومت کی جانب سے فراہم کیا جارا ہے وہ ناقص ہے اور اس کا معیار بھی بہتر نہیں ہے۔

آر ایس کے فاؤنڈیشن نامی ایک سماجی تنظیم کی صدر رافعہ شیرین نے بتایا کہ کارپوریشن کے صفائی ملازمین پورے گلبرگہ شہر کی صاف صفائی کا کام کرتے ہیں جس سے ان کی صحت پر بھی خاصا اثر پڑتا ہے لیکن ان ملازمین کو صحت بخش غذا فراہم نہیں کی جارہی ہے بلکہ انھیں یہاں بغیر سالن کے ہی روکھی روٹی کھانے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے

کارپوریشن کے صفائی ملازمین ناقص غذا سے پریشان

رافعہ شیرین نے یہ بھی بتایا کہ اس معاملے میں پوری طرح سے لاپروائی برتی جارہی ہے، حالانکہ فوڈ سپلائی کرنے والے لوگ اس کے اصل ذمہ دار ہیں اس لیے ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگر ان ملازمین کو صحت بخش کھانا نہیں دیا گیا تو یہ ملازمین کیسے بہتر طریقے سے شہر کی صاف صفائی کا کام انجام دیں گے۔

فی الحال صاف صفائی ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ وقت کی سب سے بڑی پریشانی کورونا وبأ کے دوران انھیں ماسک، سینیٹائزر اور دیگر حفاظتی اشیأ فراہم کی جائیں تاکہ وہ بے خوف و خطر صاف صفائی کا کام بخوبی انجام دے سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.