ETV Bharat / state

'قلم کی حفاظت کرنا ہر صحافی کا اولین فریضہ ہے' - معروف صحافی عرفان شیخ کی یاد گیر آمد

عرفان شیخ نے کہا کہ 'قلم کی حفاظت کرنا ہر صحافی کا اولین فریضہ ہے کیونکہ جب قلم بک جاتا ہے تو الفاظ اثر انداز نہیں ہوتے اور سماج کی ترجمانی نہیں کر سکتے۔'

'قلم کی حفاظت کرنا ہر صحافی کا اولین فریضہ ہے'

author img

By

Published : Sep 22, 2020, 1:50 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع بیجاپور کے مشہور و معروف صحافی عرفان شیخ کی یاد گیر آمد پر ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران کہا کہ 'موجودہ حالات میں میڈیا پر سے عوام کا اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔'

'قلم کی حفاظت کرنا ہر صحافی کا اولین فریضہ ہے'

انہوں نے کہا کہ 'ملک کی آزادی میں چھوٹے اخبارات نے بڑے بڑے کام کئے ہیں اور آنے والے دنوں میں بھی علاقائی اخبار اور علاقائی چینل کو زیادہ اہمیت ملے گی۔'

عرفان شیخ نے کہا کہ صحافی کا کام سچائی بتانا ہے، مگر آج کل ایسا نہیں ہو رہا ہے ایک اخبار کو عوام کی آواز بننا چاہیے نہ کہ کسی رہنما کی ترجمانی نہیں کرنی چاہئے۔'

انہوں نے کہا کہ 'قلم کی حفاظت کرنا ہر صحافی کا اولین فریضہ ہے کیونکہ جب قلم بک جاتا ہے تو الفاظ اثر انداز نہیں ہوتے اور سماج کی ترجمانی کر نہیں سکتے، جس کے بدلے میں سماج میں تبدیلی نہیں آتی اس لیے ہم قلم کی حفاظت کریں تاکہ ہم سچائی کو عوام کے سامنے لانے کا کام کرسکیں۔'

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن نے راجیہ سبھا سیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا

انہوں نے کہا کہ 'برسر اقتدار جماعت اور سیاسی قائدین کی عوامی مخالف پالیسیوں کو اجاگر کریںگے تبھی ہم حقیقی معنوں میں صحافی کہلائیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.