ضلع گلبرگہ میں جیورگی سے کانگریس رکن اسمبلی اجئے سنگھ کا کورونا ٹسٹ مثبت پایا گیا جس کے بعد ڈاکٹر اجئے سنگھ، بنگلور میں واقع اپنی قیامگاہ میں کورنٹائن ہوگئے۔
اجئے سنگھ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ’میں دو ہفتوں کےلیے کورنٹائن ہو رہا ہوں‘۔ انہوں نے اپنے رابطہ میں آئے افراد کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔
جیورگی کے رکن اسمبلی سابق وزیراعلیٰ مرحوم دھرم سنگھ کے فرزند ہیں اور ضلع کے دوسرے رکن اسمبلی ہے جو کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، قبل ازیں رکن اسم بلی راجکمار پاٹل کا کورونا ٹسٹ بھی مث بت آیا تھا۔