ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election ہمنا آباد سے جنتادل سیکولر کی کامیابی یقینی - سید شان الحق بخاری

جنتادل سیکولر کے ریاستی نائب صدر سید شان الحق بخاری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمنا آباد سیٹ سے جنتادل سیکولر امیدوار کی جیت یقینی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 26, 2023, 11:22 AM IST

ہمنا آباد سے جنتادل سیکولر کی کامیابی یقینی

بیدر: ریاست کرناٹک میں اسمبلی انتخابات 2023 کے لیے تمام سیاسی جماعتیں تشہیر کررہی ہیں۔ وہیں جنتادل سیکولر کے ریاستی نائب صدر سید شان الحق بخاری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمناآباد تعلقہ میں ہمیشہ سے ہی جنتادل سیکولر پارٹی کی سیاسی پوزیشن بہتر رہی ہے جنتادل سیکولر کے سابق ریاستی صدر مرحوم مہراج الدین پٹیل کے دور سے ہی اس علاقے کی عوام نے جنتادل سیکولر پارٹی کو حقیقی معنوں میں عوامی مسائل اور زمینی سطح سےواقفیت رکھنے والی پارٹی کا درجہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار اس علاقے میں تبدیلی کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے جس کے چلتے امید ہے کہ سی ایم فیض جو سی ایم ابراہیم ریاستی جنتادل سیکولر پارٹی کے صدر کے فرزند ہیں ان کی کامیابی یقینی مانی جارہی ہے موجودہ رکن اسمبلی جن کا تعلق کانگریس سے ہیں وہ گزشتہ تین انتخابات سے یہاں کے رکن اسمبلی ہیں لیکن اس حلقے کی عوام نے اس بار تبدیلی چاہتی ہے نئے امیدوار کو کامیاب بنانے کے لیے لوگوں کا اب ذہن بن چکا ہے ۔

مقامی امیدوار کو ٹکٹ نہ دے کر باہر سے آنے والے لیڈر کو ٹکٹ دینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یقینا اس بات کی چند لوگوں میں ناراضگی ہے لیکن پارٹی کے اعلی ذمہ داران نے ان ناراض لوگوں سے ملاقات کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ مقامی لوگ سی ایم فیض کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے انہیں ضرور کامیاب کریں گے ۔ جنتادل سیکولر کے امیدواروں کی دوسری فہرست کے سوال پر انہوں نے کہا کہ بہت جلد دوسری فہرست بھی جاری کی جائے گی۔ بیدر شمال کے جنتادل سیکولر پارٹی کے امیدوار کی تبدیلی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اعلیٰ ذمہ داران پارٹی کے حق میں جو بہتر ہے وہ فیصلہ لیتے ہیں کسی بھی اسمبلی حلقہ کے امیدوار کی تبدیلی یا نئے امیدوار کے نام کے اعلان سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بہتر مستقبل روزگار تعلیم اور صحت جیسے اہم مسائل کے حل کے لیے ایک بار جنتادل سیکولر پارٹی کو خدمت کا موقع دیں یقینا ہماری پارٹی عوام کے امیدوں پر سو فیصد اترے گی ۔

یہ بھی پڑھیں : Karnataka Assembly Elections 2023 : ضلع بیدر سے چار امیدواروں کے ناموں کا اعلان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.