ETV Bharat / state

Muslim Leaders On JDS مسلم رہنماوں نے جے ڈی ایس سے دوری بنالی،ا سید شفیع اللہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 4, 2023, 7:18 PM IST

سیاسی رہنما سید شفیع اللہ نے کہا کہ جے ڈی ایس مسلم قائدین پارٹی چھوڑنے کے لئے تیار ہیں کیونکہ اس نے سیکولرازم ترک کر دیا ہے اور بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملا کر فرقہ پرستی کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔

مسلم رہنماوں نے جے ڈی ایس سے دوری بنالی
مسلم رہنماوں نے جے ڈی ایس سے دوری بنالی
مسلم رہنماوں نے جے ڈی ایس سے دوری بنالی

بنگلورو: کرناٹک کی علاقائی پارٹی جنتا دل سیکولر نے 2024 کے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ اعلان کیا ہے کہ وہ دونوں پارٹیاں متحدہ طور پر ریاست میں پارلیمنٹ الیکشن لڑیں گی۔

ایک طرف جے ڈی ایس و بی جے پی کے درمیان اتحاد کی بات چیت چل رہی تھی تو دوسری جانب جے ڈی ایس سے جڑے مسلم لیڑران میں تشویش رہی تھی اور انہوں نے دیوے گوڑا و کمار سوامی سے اس کے متعلق اپنی پریشانی کا اظہار بھی کیا تھا اور اپیل کی تھی کہ جے ڈی ایس بی جے پی کے ساتھ ہاتھ نہ ملائے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سید شفیع اللہ اور عمران ہاشاہ نے بتایا کہ جے ڈی ایس پارٹی نے فرقہ پرست و فسطائی طاقتوں کے خلاف لڑنے کا کام کیا ہے لیکن اچانک سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا فیصلہ کہ بی جے پی کے ساتھ جائینگے، ہمیں قابل قبول نہیں ہے۔

اس سلسلے میں سید شفیع اللہ نے بتایا کہ انہوں نے جے ڈی ایس سے اسی دن استعفیٰ دے دیا یے کہ جس دن دونوں پارٹیوں نے اتحاد کا اعلان کیا تھا تاہم انہوں نے اپنے اگلے قدم کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

اس موقع پر عمران پاشاہ نے بتایا کہ کئی جے ڈی ایس لیڑران جنہوں نے ابھی تک استعفیٰ نہیں دیا ہے اور وہ انہوں نے یہ منصوبہ بنایا ہے کہ ریاست بھر میں جے ڈی ایس سے جڑے لیڑران سے ریاست جے متعدد اضلاع میں ملاقاتیں کرینگے اور مشورے کے برد سبھی متحد ہوکر جے ڈی ایس سے کو چھوڑنے پر غور و فکر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Freedom Park in Bangalore فریڈم پارک پر احتجاجات پر پابندی کو ہٹایا جائے، بنگلور میں احتجاج

یاد رہے کہ چند مہینوں قبل کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جے ڈی ایس کی سیٹیں 38 سے اتر کر 19 ہوگئے، جس کی وجہ سے پارٹی اپنے آپ کو سیاسی اعتبار سے غیر محفوظ محسوس کرنے لگی یے. جے ڈی ایس کے ذرائع کے مطابق جے ڈی ایس نے بی جے پی سے اس لئے ہاتھ ملایا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کو بچا سکیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.