گلبرگہ: کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں جنتادل سیکولر پارٹی کے جانب سے آج جنتا جلادھار یاترا گاڑی کا افتتاح کرکے پانی بچاؤ مہم کی شروعات کی گئی۔ اس مارچ کا مقصد جنتادل سیکولر پارٹی کا ریاست بھر میں پانی کا تحفظ کرنا ہے، تاکہ ندیوں اور تالابوں کا پانی ضائع نہ ہو۔ Janata Dal Secular Party Water Saving Campaign
اس حوالے سے جنتادل سیکولر پارٹی کے لیڈر کرشنا ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'اس یاترا کا مقصد کرناٹک بھر میں کسان اور عوام کے بیچ پانی کے مسائل کو حل کرنا ہے، کسان اپنے کھیتوں میں پانی کے لئے پریشان ہیں، ان کے پریشانیوں کو ہمیشہ کے لیے دور کرنا ہے۔ Janata Dal Secular Party Water Saving Campaign
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ جنتادل سیکولر کرناٹک کی ایک واحد پارٹی ہے، جو کرناٹک کے عوام کے ترقی کے لئے کم وقت میں کافی کام کی ہے، اس لئے کرناٹک میں آنے والے دنوں میں جنتادل سیکولر پارٹی کا کامیاب بنائیں تاکہ ریاست کے عوام کا مسئلہ مکمل طور پر حل کیا جاسکے۔