بیدر: کرناٹک میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر ہر پارٹی ریاست میں مختلف قسم کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ کرناٹک کی علاقائی پارٹی جنتادل سیکولر پارٹی نے ریاست کرناٹک میں 15 اضلاع سے جہاں سے ندیاں نکلتی ہیں یا گزرتی ہیں، ایسے اضلاع سے، جنتا جل دھارے، نام کی مہم کا آغاز کیا ہے جس سے ان اضلاع میں موجود ندیوں کا پانی جنتا جل دھارے رتھ کے ذریعے جمع کیا جا رہا ہے۔ Janata Jaladhare Campaign in karnataka
اس مہم سے متعلق جنتادل سیکولر پارٹی کے ریاستی مائنارٹی نائب صدر اسد الدین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ریاست کے 15 اضلاع جہاں سے ندیاں نکلتی ہیں یا پھر گزرتی ہیں ان ندیوں کے پانی کو اس مہم کے ذریعے جنتا جل دھارے رتھ میں جمع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کرناٹک کے کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اور وہ پانی جو ہماری ریاست کے ان اضلاع سے گزرتا ہوا دیگر ریاستوں میں جاتا ہے جو ضائع ہو جاتا ہے، اس پانی کو استعمال میں لانے کے لیے ہماری پارٹی نے مختلف منصوبے بنائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Protest over Water Shortage in Kigam: کیگام میں پانی کی قلت پر احتجاج
جنتادل سیکولر پارٹی کے ضلع صدر رمیش پاٹل کی صدارت میں بیدر کی دو اہم ندیاں کارنجہ اور منجرہ کا پانی جمع کیا ہے، یہ رتھ ریاست کے ان 15 اضلاع کی ندیوں کا پانی جمع کرے گا جہاں سے یہ گزرتی ہیں۔ 224 اسمبلی حلقہ جات والی اس ریاست میں یہ رتھ 180 اسمبلی حلقوں سے گزرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنتادل سیکولر پارٹی کسانوں کی پارٹی ہے اور کسانوں کے مسائل کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اس مہم کا آغاز کیا ہے، اس موقع پر جنتادل سیکولر پارٹی کے یوتھ لیڈر شیخ عابد علی کے علاوہ پارٹی کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔