بیدر: آل انڈیا جمعیت القریش کمیٹی Jamiat Ul Quraish Urges کے ریاستی صدر محمد نبی قریشی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم آل انڈیا جمعیت القریش کمیٹی کی جانب سے اپنے قریشی برادران سے اپیل کرتے ہیں کہ گائے اور دیگر ممنوعہ جانوروں کی خرید فروخت نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ 'آل انڈیا جمعیت القریش ریاست کرناٹک میں حکومت کی جانب سے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے جو قوانین بنائے ہیں، ہم ان قوانین پر عمل کرتے ہوئے حکومت کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے قریشی برادران اور عوام سے بھی اپیل کی کہ ریاستی حکومت کی جانب سے جانوروں سے متعلق بنائے گئے گائیڈلائنز کو فالو کریں Muslims Not to Sacrifice cow۔ انہوں نے کہاکہ ویٹرنری ڈاکٹر سرٹیفیکیٹ کے اور بغیر دستاویزات کے کوئی جانور نہ خریدیں۔
مزید پڑھیں: