کرناٹک کے گلبرگہ Gulbarga شہر میں بارگاہ شیخ دکن میں مشاورتی اجلاس Consultative meeting منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر شیخ شاہ محمد افضل ا لدین جنیدی سراج بابا جانشین بارگاہ حضرت شیخ دکن نے کی۔
اس موقع پر شہر کے علماء اہلسنت کی موجودگی میں جماعت اہلسنت کرناٹک تنظیم کو مضبوط کرنے کے ساتھ ہی مکاتب قائم کرنے اور تنظیم سے علماء کو جوڑ کر ریاستی سطح پر جماعت اہلسنت کا کام کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:Speech Contest in Gulbarga: گلبرگہ میں دینی تقریری مقابلے کا انعقاد
مولانا فخر الدین جنیدی کی مرتب کردہ کتاب "سوانح رفیق تاج" کی اشاعت پر انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی گل پوشی و شال پوشی کی گئی۔
اس موقع پر جماعت اہلسنت کرناٹک کے صدر، اراکین اور علماء کرام موجود تھے