بنگلور: ایس ڈی پی آئی کے نائب صدر ایڈووکیٹ شرف الدین احمد نے کہا کہ ملک کی متعدد ریاستوں میں بلڈوزر راج چل رہا ہے، احتجاجیوں کے گھروں پر بلڈوزر چلاکر زمین دوز کردیا جارہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ ان ریاستوں میں قانون کا نہیں بلکہ فسطائیت کا راج ہے۔ ملک میں مسلمانوں کی جائدادوں پر بلڈوزرز کا چلایا جانا نہ صرف غیر آئینی ہے بلکہ یہ عمل قانون کے کسی دائرے میں نہیں آتا، اس کے باوجود بی جے پی حکومتوں کی جانب سے دستور کے اقدار و قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ Bulldozers Politics Need a Big Sacrifice to End
- Prophet Remarks Row: پریاگ راج تشدد معاملے میں جاوید محمد پمپ کا گھر منہدم
- Protest Against Promoting of Hindutva Ideology in School Syllabus: اسکولی نصاب میں ہندتوا نظریے کو فروغ دینے کے خلاف احتجاج
- Right to Protest Democratically: کیا اس ملک میں مسلمان اب جمہوری طریقہ سے احتجاجی مظاہرہ بھی نہیں کر سکتا؟
بلڈوزر راج کے خاتمے کے سلسلے میں ایڈووکیٹ شرف الدین احمد نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ متحد ہوکر متبادل سیاست-آلٹرنیٹیو پالیٹکس تیار کریں اور قربانی دینے والی جمہوری تحریک کو برپا کریں، تاکہ ملک میں برسر اقتدار فسطائیت کو اکھاڑ پھینکا جاسکے. اس موقع پر ڈاکٹر ناصر حسین نے یہ بھی کہا کہ کانگریس پارٹی نے یہ ریزالو کیا ہے کہ وہ مظلوم طبقات کے ساتھ کھڑی رہے گی۔