ETV Bharat / state

'مقامی اخبارات کا تعاون کرنا نہایت ضروری'

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے مقامی کنڑ اخبار یادگیر ٹائمز کے 7 سال مکمل ہونے پر ضلع دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس کی صدارت کمشنر محکمہ بلدیہ بھمنا نائک نے کی۔

kr_bid _02 _statement _visual _Kaur 10022
مقامی اخبارات کا تعاون کرنا نہایت ضروری
author img

By

Published : May 17, 2021, 3:02 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے مقامی کنڑ اخبار یادگیر ٹائمز کے 7 سال مکمل ہونے پر ضلع دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس کی صدارت کمشنر محکمہ بلدیہ بھمنا نائیک نے کی، جبکہ کرناٹک یونین ورکنگ جرنلسٹ یادگیر کے صدر آندودھر، سینئر صحافی ایس مٹ، وینوگوپال صدر ویویکانند آشرم یادگیر، و دیگر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر سوامی وینوگوپال صدر ویویکانند آشرم یادگیر نے روزنامہ یادگیر ٹائمز کے 7 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا کے دور میں پرنٹ میڈیا کو برقرار رکھنا سب سے بڑی جدوجہد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی اخبارات میں مقامی خبروں کو بہت کم جگہ ملتی ہے جبکہ مقامی اخبارات کی خصوصیت ہوا کرتی ہے کہ ہر چھوٹی بڑی مقامی خبر مقامی اخبارات کی زینت بنتی ہے۔

شہر کے ذمہ داران، سیاسی قائدین اور اہل ثروت احباب کو چاہیے کہ مقامی اخبارات کا تعاون کرے کسی بھی اخبار کو جب تک مقامی تعاون حاصل نہیں ہوگا وہ کامیابی کی منزلیں طے نہیں کر سکتا۔

مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے والے بلدیہ کمشنر نائیک نے ایڈیٹر کی کوششوں کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یادگیر ٹائمز نے ہمیشہ مقامی خبروں کو اہمیت دی ہے۔ جس کی وجہ سے آج ریاستی اخبارات ہونے کے باوجود بھی مقامی اخبار کی اہمیت ہے۔
موقع پر اخبار سے جڑے احباب، ایجنٹس، ہاکرس اور نامہ نگاروں کو ماسک اور سنٹزر تقسیم کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.