ETV Bharat / state

دینی علم کے ساتھ ادب کو پڑھنا بھی ضروری، مدرسہ کی طالبات سے رحمت اللہ رحمت شیموگوی کا خطاب

معروف شاعر رحمت اللہ رحمت شیموگوی نے بیدر کے ایک دینی مدرسہ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دین حق پہنچانے کی ذمہ داری دوسروں سے زیادہ دینی مدارس میں علم دین حاصل کرنے والے طلبا پر عائد ہوتی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2023, 3:18 PM IST

بیدر: معروف شاعر رحمت اللہ رحمت شیموگوی نے بیدر کے ایک دینی مدرسہ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ تمام عربی مدرسہ کی طالبات ہیں اور کوئی حفظ کررہی ہیں اور کوئی عالمہ بننے کے مرحلہ میں ہیں ، اسلئے دین ِ حق پہنچانے کی ذمہ داری دوسروں سے بڑھ کر آپ تمام پر عائد ہوتی ہے۔اس ذمہ داری کوادا کرنے کے لئے سلیقہ مطلوب ہوتا ہے۔ بات کرنے کا سلیقہ مطالعہ سے آتا ہے اور پھر زبان اور موضوع پر عبور بھی حاصل ہونا چاہے۔ اسی مقصد کے لئے طالبات کو ادب سے جڑنا لازمی ہوجاتا ہے۔ چاہے وہ ادب اردو زبان کا ہویا کسی دوسرے زبان کا۔

رحمت اللہ رحمت شیموگوی نے عربی مدرسہ بدرالعلوم للبنات ، بدرالدین کالونی بیدرمیں حفظ اور عالمیت کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مزیدکہاکہ شعروشاعری کوپڑھنا ، قلم کے ذریعہ سے مضامین لکھنا اور اس کی صلاحیت اپنے اندر پیدا کرنے کے لئے پورے ادب کو پڑھنا ضروری ہوجاتاہے۔ دینی علم کے ساتھ ساتھ ادب کو بھی پڑھنا لازمی ہے۔ ادب پڑھنے اور سیکھنے کے بعدہی اللہ تعالیٰ کی حمد ، رسول اللہ ﷺ کی سیرت ، صحابہ کرام اور صحابیات کی سیرت پر کتابیں لکھ کر لوگوں تک دینِ اسلام پہنچانا آسان ہوجاسکتاہے۔

ابتداءمیں خطاب کرتے ہوئے شاعر و ادیب اور صحافی محمدیوسف رحیم بیدری نے بتایاکہ فارسی مقولہ ”شاعری جزویست ازپےغمبری“کامطلب ہے، شاعری پےغمبری کاجزہے۔ یہ ایک معروف مقولہ ہے۔ اسے بھی بالکل ایساہی سمجھیں جیساکہ خوابوں کے علم کے بارے میں نبی کریم ﷺ نے فرمایاکہ” خواب دراصل نبوت کاچھیالیسویں جزمیں سے ایک ہے“ طالبات یادر کھیں ، خواب کی اچھی تعبیر دینی چاہیے اور اپنا خواب ہر کسی کے سامنے بیان نہیں کرنا چاہیے۔ اسی طرح شاعری کے علم کو بھی قیاس کیا جاسکتا ہے۔ بیشتر صحابہ کرامؓ اور چند معروف صحابیات ؓشعر و شاعری سے دلچسپی رکھتی تھیں اور خود بھی شاعرہ تھیں۔ لہٰذا طالبات کو بھی شاعری، افسانہ اور مضمون نویسی کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ تقریب کی ابتداءمیں سہارا بیگم جنواڑہ نے قرآن پاک کی تلاوت کی جبکہ شائستہ چٹگوپہ نے نعت شریف پڑھ کر سنائی۔

یہ بھی پڑھیں: International Mushaira بسوا کلیان میں 18 نومبر کو عالمی مشاعرہ
مدرسہ کے مہتمم مولانا محمد مونس کرمانی حسامی بھی تقریب کے دوران موجودرہے۔ واضح رہے کہ اس موقع پر طالبات کو مضمون لکھ کر لانے کے لئے کہاگیا۔ اچھے مضامین پر 29نومبر کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.