ETV Bharat / state

Aditya L1 Spacecraft آدتیہ ایل-1 تیسرے مدار میں داخل - چندریان تھری مشن کی کامیابی

بھارت نے سورج اور خلا کا مطالعہ کرنے کے لیے 2 ستمبر 2023 کو اپنا پہلا سوریہ مشن آدتیہ ایل 1 لانچ کیا تھا۔ Aditya L1 successfully launched on 2 September by ISRO

Aditya L1 spacecraft
Aditya L1 spacecraft
author img

By UNI (United News of India)

Published : Sep 10, 2023, 10:24 AM IST

Updated : Sep 10, 2023, 12:41 PM IST

چنئی: سورج کا مطالعہ کرنے کے لیے بھیجے گئے ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) کا پہلا شمسی ریسرچ مشن آدتیہ- ایل 1 کامیابی کے ساتھ تیسرے مدار میں داخل ہو گیا ہے۔

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن ( اسرو ) نے آج یہاں کہا کہ اتوار کو 0230 بجے، اسرو ٹیلی میٹری، ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نیٹ ورک (آئی ایس ٹی آر اے سی) نے آدتیہ L1 کو اگلے مدار میں کامیابی کے ساتھ پہنچادیا ہے۔ مشن کے دوران، ماریشس، بنگلورو، ایس ڈی ایس سی-ایس ایچ اے آر اور پورٹ بلیئر میں اسروکے گراؤنڈ اسٹیشنوں نے سیٹلائٹ کی نگرانی کی۔

انہوں نے بتایا کہ نیا مدار296 کلومیٹر ضرب 71767 کلومیٹر ہے۔ اگلے چوتھے مدار میں داخل ہونے کے لئے 15 ستمبر کی صبح 2 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

واضح ہے کہ ہندوستان نے سورج اور خلا کا مطالعہ کرنے کے لیے 2 ستمبر کو اپنا پہلا سوریہ مشن آدتیہ ایل 1 شروع کیا تھا۔ یہ سوریہ مشن زمین کے سب سے قریب ترین ستارے کا مشاہدہ کرے گا اور سولر ونڈ جیسے خلا کے موسم کی خصوصیات کا مطالعہ کرے گا۔

مزید پڑھیں: بھارت کے پہلے سولر مشن کی آج لانچنگ، منزل تک پہنچنے میں لگیں گے ایک سو پچیس دن

قبل ازیں 23 اگسٹ کو چندریان تھری مشن کامیابی کے ساتھ چاند کے جنوبی قطب کے پول میں سافٹ لینڈنگ کرگیا تھا جس کے ساتھ ہی بھارت دنیا کا پہلا جنوبی قطب میں لینڈ کرنے والا پہلا ملک بن گیا اور اس کے ساتھ ہی بھارت نے خلائی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کردی تھی۔ اس تاریخی مشن کی کامیابی کا نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں جشن منایا گیا۔

یو این آئی مشمولات

Last Updated : Sep 10, 2023, 12:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.