ETV Bharat / state

یادگیر: سیدنا ابوبکر صدیق پر جلسہ میں علما کا خطاب

جلسہ سیدنا ابوبکر صدیق میں علما کرام خطاب

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 11:01 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں سیدنا ابوبکر صدیق پر ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ جلسہ انتظامی کمیٹی مسجد صدر دروازہ کے زیر اہتمام کیا گیا تھا، جلسہ کی صدارت انتظامی کمیٹی مسجد کے صدر محمد ایوب درزی نے کی۔

اس موقع پر مولانا نظام الدین برکاتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وزیرِ خاص تھے۔

جلسہ سیدنا ابوبکر صدیق میں علما کرام خطاب

چنانچہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم آپ سے تمام امور میں مشورہ فرمایا کرتے تھےحضرت ابوبکر صدیق کو اللہ تعالی اور بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں خصوصی اہمیت اور فضیلت حاصل تھی۔

مزید پڑھیں: 'مرکزی بجٹ 2021 صنعت کاروں کے لئے مایوس کن'

قرآن مجید کی تقریب 32 آیات آپ کے متعلق ہے، جن سے آپ کی شان کا اظہار ہوتا ہے۔

آج ضرورت ہے کہ ہمیں اپنی نئی نسل کو اور اپنی اولادوں کو حضرت ابوبکر صدیق کی قربانیاں اور دین کے لیے ان کی خدمت سے متعلق بتائیں۔

قاضی افضل الدین صدیقی نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بارے میں فرمایا کہ مجھ پر جس کسی کا احسان تھا میں نے اس کا بدلہ چکا دیا مگر ابوبکر کے مجھ پر وہ احسانات ہیں جن کا بدلہ اللہ تعالیٰ روزِ قیامت انہیں عطا فرمائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.