بنگلور: پروفیسر صبیحہ زبیر اردو دنییا میں نہایت شہرت یافتہ ہیں اور ان کا شمار کرناٹک کی کامیاب ترین خواتین میں ہوتا ہیں۔ صبیحہ زبیر نے اپنی بنیادی تعلیم انگریزی کانوینٹ اسکول میں حاصل کیں لیکن چونکہ انہیں اردو زبان سے گہری دلچسپی رہی، انہوں نے نہ صرف اردو زبان کو سیکھا بلکہ اردو و فارسی میں ایم اے بھی کیا اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر انہیں 4 گولڈ میڈل بھی حاصل ہوئے۔
پروفیسر صبیحہ زبیر ایک صحافی بھی رہی ہیں اور بی بی سی اردو، ای ٹی وی اردو و آل انڈیا ریڈیو سے بھی جڑی رہیں۔ اردو کے لئے بے لوث خدمات انجام دیئے۔ پروفیسر صبیحہ زبیر ان دنوں ایک خاص پلیٹ فارم سے جڑی ہیں، ’دا رائزنگ بیانڈ دا سیلنگ‘ جس نے گذشتہ چند ماہ کے دوران 100 کامیاب خواتین کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ایوارڈس سے نوازا تھا اور ابھی بھی ایسی خواتین کی فہرست کی تشکیل جاری ہے.
صبیحہ زبیر نے کہاکہ ملت کی خواتین مختلف چیلنجز کے باوجود اپنے گھروں کو سنبھالتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو پر کرتے ہوئے متعدد میدانوں میں آگے بڑھ رہی ہیں جو قابل تعریف ہے۔ انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے پروفیسر صبیحہ زبیر نے اپنے متعلق بتایا کہ وہ انگریزی میڈیم سے ہوتے ہوئے بھی اردو زبان میں کس طرح کامیابی حاصل کیں۔ اس موقع پر پروفیسر صبیحہ زبیر نے خواتین کو پیغام دیا کہ لگن کے ساتھ خوب محنت کریں، اپنے حوصلے بلند رکھیں اور کامیابی کی طرف بڑھیں۔