ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election جنتادل سیکولر کے انتخابی منشور سے متعلق جے ڈی ایس کے ترجمان سے خصوصی گفتگو

کرناٹک اسمبلی انتخابات کیلئے چناؤ مہم اپنے عروج پر ہے۔ وہیں جنتا دل سیکولر(ایس) کے ریاستی ترجمان محمد اسدالدین نے جنتادل کے انتخابی منشور سے متعلق نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی۔

author img

By

Published : May 1, 2023, 1:20 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat
جنتادل سیکولر کے انتخابی منشور سے متعلق جے ڈی ایس کے ترجمان سے خصوصی گفتگو

بیدر : جنتادل سیکولر پارٹی کے ریاستی ترجمان محمد اسد الدین نے جنتادل (ایس) کا انتخابی منشور کے حوالے سے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کیلئے جنتادل کا انتخابی منشور پارٹی آفس میں جاری کیا گیا۔ سابق وزیر اعلی ایچ ڈی کمار سوامی ، پارٹی کے ریاستی صدر سی ایم ابراهیم، منشور کمیٹی کے صدر بی ایم فاروق، پارٹی کے ورکنگ صدر ہنومنت اپا اور سابق قانون ساز کونسل کے رکن رمیش گوڈا نے ریاستی اسمبلی انتخابات کیلئے جنتادل کا منشور جاری کیا۔ جنتادل (یس) پارٹی کی جانب سے جاری کردہ مینو فیسٹیو-2023 میں پیچ رتن یوجنا کے اس پانچ جہتی منصوبے کو نافذ کرنا ہے۔ پنچ رتن رتھ یاترا اپنی تشہیر کیلئے ریاست کے 25 اضلاع سے 102 اسمبلی حلقوں تک 103 دنوں کا دورہ کر چکی ہے اور لوگوں نے پارٹی کا شاندار استقبال کیا اور آشیر واد بھی دیا ہے۔

منشور پیچ رتن رتھ یاترا کے دوران عوام سے موصول ہونے والی تجاویز، توقعات اور مطالبات کی بنیاد پر اور کرناٹک کی جامع ترقی کی ضرورت کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ سماجی تحفظ کے تحت مائتری اسکیم کو لاگو کیا جائے گا اور خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں کے قرض معاف کئے جائیں گے۔ بیوہ خواتین کی پینشن 900 روپے سے بڑھا کر 2500 روپے کر دی جائے گی۔ ہر سال 5 پکوان گیس سلنڈر مفت فراہم کئے جائیں گے۔ آنگن واڑی ورکرس کے مسئلہ کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ رعیت بندھوا سکیم کا نفاذ ، نوجوان کسانوں سے شادی کرنے والی خواتین کو 2 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔ ریاست میں ہر آٹو ڈرائیور کیلئے 2 ہزار روپے ماہانہ۔ اس میں کہا گیا ہیکہ رجسٹرڈ پرائیویٹ سیکورٹی گارڈس کو ماہانہ 2000 روپئے دیئے جائیں گے۔ اسد الدین مزید کہا کہ جنتادل سیکولر پارٹی کے اس انتخابی منشور میں مسلمانوں کے حوالے سے بات کی جائے تو مسلمانوں کے عبادت گاہوں کو خصوصی فنڈ ،دینی مدارس میں عصری تعلیم کا نظام، وقف جائیداد کے تحفظ کے لئے وقف پوٹکشن سیل کا قیام کے علاوہ مسلمانوں کو دیے جانے والا 4 فیصد ریزرویشن کو بھی اس انتخابی منشور میں شامل کرتے ہوئے مسلمانوں اور اقلیتوں کو زیادہ ترجیح دی ہے۔ نفرت انگیز تقاریر پر قانون، ریاست کے سالانہ بجٹ میں پانچ فیصد خصوصی اقلیتوں پر خرچ کیے جائیں گے اس کے علاوہ خواتین اور کسانوں کی ترقی کی بات بھی اس منشور میں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : BJP Manifesto for Karnataka کرناٹک میں بی جے پی کا پارٹی کا منشور جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.