یادگیر: کرناٹک کے ریاستی وزیر پربھو چوہان نے تمام اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ محکمہ وار سروے کرکے شدید بارش سے ہونے والے نقصانات کا رپورٹ پیش کریں، تاکہ متاثرین کو جلد از جلد معاوضہ دیا جاسکے۔ Instructions to survey the damage caused by rain in Yadgir
انہوں نے محکمہ زراعت اور باغبانی کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں کے لئے تربیتی اور آگاہی پروگرام کا انعقاد کریں تاکہ فصل کو زیادہ نقصان نہ پہنچے، اس کے علاوہ شدید بارش کی وجہ سے ہونے والے فصلوں کے نقصانات کی رپورٹ تیار کریں۔ انہوں نے عہدیداروں کو سختی سے ہدایت دی کہ کسی بھی کسان کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونا چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
وزیر پربھو چوہان نے اوراد اور کمال نگرتعلقہ کے تحصیلداروں سے کہا کہ وہ پہلے مرحلے کے معاوضے کی رقم کو فوری طور پر تمام متاثرین کو ادا کریں۔ بارش سے تباہ شدہ اسکولوں اور سرکاری عمارتوں کے بارے میں وزیر نے کہا کہ تمام اسکولوں میں کھیل کے میدان اور کمپاؤنڈ تعمیر کرنے کا ارادہ ہے اور ضرورت مند اسکولوں اور آنگن واڈی سنٹرس کی فہرست فراہم کرنے کا مشورہ دیا۔