ETV Bharat / state

کورونا وبا کے باعث ’لیمن ٹی‘ کے استعمال میں اضافہ - کورونا وبا سے محفوظ رہنے کے لیے

کورونا وبا سے محفوظ رہنے کے لیے مختلف قسم کی احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جا رہا ہے جن میں ماسک لگانا، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا، قوت مدافعت میں اضافہ کرنا اور کاڑھے کا استعمال کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

Increased use of lemon tea due to corona epidemic
کورونا وبا کے چلتے ’لیمن ٹی‘ کے استعمال میں اضافہ
author img

By

Published : Oct 24, 2020, 9:43 PM IST

کورونا وبا کے چلتے کاڑھے کے استعمال میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ کوویڈ انفیکشن سے محفوظ رہنے کے لیے لوگ کالی مرچ، شہد، چائے کی پتی، سونٹھ، ادرک وغیرہ کا کاڑھا بناکر استعمال کر رہے ہیں۔

کورونا وبا کے چلتے ’لیمن ٹی‘ کے استعمال میں اضافہ

کرناٹک میں ضلع یادگیر کے اسٹیشن علاقہ میں واقع ایک ٹی پوائنٹ پر لیمن ٹی نوش کے لیے لوگ دور سے دور ا ٓرہے ہیں۔ لاک ڈاون کے بعد یہاں روزانہ تقریباً 400 تا 500 افراد لیمن ٹی نوش کرنے کے لیے آتے ہیں۔

ٹی پوائنٹ کے مالک سریش نے بتایا کہ ’لاک ڈاون کے بعد لیمن ٹی کی طلب میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لیمن ٹی میں شہد، لیمبو، ادرک اور پودینہ کا استعمال کیا جاتا ہے جو انسانی صحت ک ےلیے کافی مفید ہے۔

کورونا وبا کے چلتے لوگ دودھ کی چائے سے زیادہ لیمن ٹی کو پسند کر رہے ہیں۔ لوگوں کا تاثر ہے کہ ’کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے لیمن ٹی کا استعمال کافی مفید ہے‘۔

شہر کے مختلف علاقوں سے آئے گاہکوں نے بتایا کہ اس ٹی پوائنٹ پر لیمن ٹی ملتی ہے اسی لیے ہم روز لیمن ٹی نوش کرنے کے لیے یہاں آتے ہیں۔ یہاں کی لیمن ٹی لذیذ ہے اور قوت بخش بھی ہے کیونکہ اس میں شہد، لیمبو، ادرک وغیرہ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.