ETV Bharat / state

یادگیر:مدرسہ کمپیوٹرایجوکیشن سنٹرکا افتتاح - کرناٹک کی خبریں

صدر تنظیم المسلمین بیت المال یادگیرنے سرپرستان اور والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو فنی تعلیم کے لیے مدرسہ کمپیوٹر ایجوکیشن سنٹر میں داخلے دلوائیں۔

یادگیر:مدرسہ کمپیوٹر ایجوکیشن کا افتتاح
یادگیر:مدرسہ کمپیوٹر ایجوکیشن کا افتتاح
author img

By

Published : Oct 31, 2020, 11:29 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی مسجد صدر دروازہ کے زیراہتمام مدرسہ کمپیوٹر ایجوکیشن سنٹر کا افتتاح عمل میں آیا۔

لائق حسین بادل صدر تنظیم المسلمین بیت المال یادگیر نے مدرسہ کمپیوٹر ایجوکیشن سنٹر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ایڈوکیٹ قاضی امتیاز الدین صدیقی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بچوں میں دینی تعلیم کا ہونا نہایت ضروری ہے۔ ساتھ ہی ساتھ فنی تعلیم سے واقفیت بھی وقت کا اہم تقاضہ ہے۔

یادگیر:مدرسہ کمپیوٹرایجوکیشن سنٹرکا افتتاح

انہوں نے کہا کہ ضلع یادگیر مسجد صدر دروازہ واحد ایسی مسجد ہے جس کے تحت فنی تعلیم کی شروعات ہوئی ہے. انھوں نے مسجد صدر دروازہ کی تمام انتظامیہ کمیٹی اور صدر ایوب درزی کو مبارکباد پیش کی۔

لائق حسین بادل نے کہا کہ آج کا دور کمپیوٹر کا دور ہے اور یہ ضروری ہے کہ ہمارے بچوں کو دینی عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم کی طرف رجوع کیا جائے۔انہوں نے سرپرستان اور والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو فنی تعلیم کے لیے مدرسہ کمپیوٹر ایجوکیشن سنٹر میں داخلے دلوائیں۔

ایوب درزی صدر انتظامی کمیٹی مسجد صدر دروازہ نے کہا کہ محکمہ اقلیتی فلاح بہبودنےمرکزی حکومت کی اسکیم سے استفادہ کرتے ہوئے مدرسہ کمپیوٹر ایجوکیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا ہے۔

انہوں نے شہر کے تمام احباب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو اس کمپیوٹر سینٹر میں داخلہ دلوا کر ان کا مستقبل سنوارنے میں ان کی مدد کریں۔

ایوب درزی نے مدرسہ کمپیوٹر ایجوکیشن کے افتتاح میں شرکت کیے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر تنظیم المسلمین بیت المال یادگیر کی جانب سے ایوب درزی صدر انتظامی کمیٹی مسجد صدر دروازہ کو تہنیت پیش کی گئی۔

اس موقع پر ڈاکٹر سید مسیح الدین، مولانا نظام الدین برکاتی، یعقوب درزی، عنایت الرحمن، سید ساجد حیات، کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا سے متاثرغریب ہونہار بچوں کو پانچ کروڑ کی اسکالرشپ دینے کا اعلان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.