ETV Bharat / state

گلبرگہ: الکریم بیت المال کا افتتاح

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 4:12 PM IST

کرناٹک میں گلبرگہ شہر کی مسجد شاہانہ کے قریب الکریم بیت المال کا افتتاح عمل میں آیا جس کے ذریعہ غریب افراد، یتیموں، بیواؤں اور ضعیفوں کی مدد کی جاتی ہے۔

گلبرگہ: الکریم بیت المال کا افتتاح
گلبرگہ: الکریم بیت المال کا افتتاح

گلبرگہ کے نور باغ علاقہ میں واقع الکریم بیت المال کی جانب سے رمضان کے موقع پر بھی غریب و مسکین افراد کی امداد کی جا رہی ہے۔ سید شاہ ہدایت اللہ قادری، سجادہ نشین درگاہ حضرت حیات اللہ باشاہ قادریؒ کے ہاتھوں رمضان فوڈ پیکیج کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔

گلبرگہ: الکریم بیت المال کا افتتاح

اس موقع پر مولانا محمد نوح، صدر مسلم لیگ گلبرگہ نے بتایا کہ سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست کی سرپرستی میں نوجوان کے ایک گروپ نے غریب افراد، یتیموں، بیواؤں اور ضعیفوں کی مدد کرنے کے مقصد کے تحت الکریم بیت المال کا قیام عمل میں لایا گیا۔

گلبرگہ: الکریم بیت المال کا افتتاح
گلبرگہ: الکریم بیت المال کا افتتاح

انہوں نے کہا کہ الکریم بیت المال کی گاڑی علاقہ میں گھر گھر پہنچ کر ناقابل استعمال اور ناکارہ اشیا، ردی پیپرز، پرانے کپڑے اکٹھا کرکے اس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے غریبوں کی مدد کی جائے گی۔

انہوں نے الکریم بیت المال کے قیام کے لیے نوجوانوں کو مبارکبادی دی اور اس کار خیر کو جاری رکھنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.