اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مولانا مقصود عمران رشادی نے ان خصوصی ہدایات کا تفصیلی تذکرہ کیا۔
شب برات کے لیے خصوصی ہدایات
1: شب برات کی عبادت میں تنہائی و یکسوی مطلوب ہے اور یہ عبادات مستحب ہیں اور خود کی جان اور صحت کی اور اپنے متعلقین پوری انسانیت کہ جانب سحت و حفاظت فرض کے درجہ میں ہے، لہذا اس رات میں جاری ایام ہی کی طرح نماز عشاء کی گھروں میں ادائگی کے بعد شب بیداری اور دیگر عبادات و معمولات بھی گھروں میں ہی انجام دیں۔
اس رات میں قبرستان میں حاضری دینے کے بجائے گھروں پر ہی مرحومین کے لیے ایصال ثواب و دعائے مغفرت کا اہتمام کرلیں بعد والے دن یعنی بروز جمعہ پندرہویں تاریخ کے روزے کا بھی اہتمام کریں۔
2: قبرستان کمیٹیوں کی انتظامیہ سے خصوصی اپیل کی جاتی ہے کہ قبرستان میں داخلہ قطعی طور پر ممنوع قرار دے کر گیٹ مقفل رکھیں اور اس کا قبل از وقت اعلان بھی کر دیں، کسی بھی قسم کا کوئی نظم قبرستان کے اندر یا باہر ہرگز ہرگز نہ کریں۔
3: نوجوانون سے خصوصی گذارش ہے کہ رات کے وقت موٹر سائیکل کار وغیرہ سواریوں میں نہ نکلیں اور نہ ہی گھومیں پھریں، باہر نکلنا سخت منع ہے اور قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں پولیس کی طرف سے سخت کاروائی ہوگی۔