اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ناگریک شکتی تنظیم کے صدر نریندرا کمار نے بتایا کہ روشن بیگ کی جائدادوں کے ضبطِ کے سلسلے کی شروعات ہوئی ہے اور مزید جائدادیں ضبط کی جائیں گی جن میں بے نامی جائدادیں بھی شامل ہیں۔
نریندرا کمار نے مزید بتایا کہ آئی ایم اے کا پورا معاملہ ہائی کورٹ کی نگرانی میں چل رہا ہے اور کے پی آئی ڈی ایکٹ کے تحت وہ تمام آئی اے ایس، آئی پی ایس افسران، سیاست دان اور مذہبی رہنما جو آئی ایم اے پونزی کے معاملے میں کسی بھی طرح سے ملوث ہیں یا جن پر الزام ہے کہ انہوں نے اس پونزی کمپنی سے فائدہ اٹھایا ہے، ان سبھی کی جائدادیں ضبط کی جائیں گی.
اب دیکھنا یہ ہوگا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے کس قدر تیزی سے ان 82 افراد سے جن کے نام آئی ایم اے کے سرغنہ منصور خان نے گنائے تھے، سبھی کی جائدادیں ضبط کی جاتی ہیں یا نہیں تاکہ متاثرین کا سرمایہ انہیں جلد از جلد لوٹایا جاسکے۔
آئی ایم اے پونزی گھوٹالہ: روشن بیگ کی جائدادوں کو ضبط کرنے کی کارروائی شروع - حلال سرمایہ کاری
حال ہی میں کرناٹک ہائی کورٹ کی سخت ہدایت کے بعد یدی یورپا حکومت کی جانب سے حلال سرمایہ کاری کے نام پر چلائے گیے آئی ایم اے دھوکہ دہی معاملے کو فروغ دینے کے الزام میں سابق ایم ایل اے روشن بیگ کی جائدادوں کو ضبط کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے اور ابتدائی اسٹیج میں تقریباً 17 کروڑ روپے کی مالیت، جائداد ضبط ہوچکی ہے۔