اس کی تحقیقات پہلے آئی ٹی نے کی تھی اور بعد میں بی جے پی حکومت نے اسے سی بی آئی کے حوالے کیا، اس معاملے پر تحقیقات جاری ہے۔
بنگلور شہر کے لوگوں نے آئی ایم اے پونزی کمپنی کے متاثرین کو ان کا سرمایہ واپس دلانے کے لیے انٹیگریٹیڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا ہے، اور ماہرین کے تعاون سے اس کیس کو مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔
اس سے متعلق نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انٹیگریٹیڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے بتایا کہ انہوں نے ماہرین قوانین سے تفصیلی مشورہ کیا ہے اور ایک بڑی تعداد میں متاثرین کو لیکر مذکورہ کیس کو تقویت پہنچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں تاکہ متاثرین کو ان کا نہ صرف سرمایہ واپس ملے بلکہ اس پونزی اسکیم کے نام پر لوٹ مچانے والے خاطیوں کو سزا بھی دلوائی جاسکے۔