ETV Bharat / state

ہائی کورٹ نے غیر قانونی قبضے کے معاملے میں حکومت کو نوٹس جاری کیا - etv bharat news

کرناٹک وقف بورڈ کے جائیدادوں کو غیر قانونی قبضوں کو آزاد کرانے کے معاملے میں ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔

ہائی کورٹ نے غیر قانونی قبضے کے معاملے میں حکومت کو نوٹس جاری کیا

author img

By

Published : Jan 30, 2021, 6:34 PM IST

بنگلور: ریاست کرناٹک میں راجندر سچر کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق 19 ہزار ایکڑ اوقافی جائدادیں اور جوائنٹ پارلیمنٹٹری کمیٹی کی جانب سے 2012 میں پیش کی گئی چھٹی ایڈیشن کی رپورٹ کے مطابق ایک ہزار ایکڑ اوقافی زمینیں اور انور مانیپاڑی رپورٹ کے مطابق 27 ہزار ایکڑ اوقافی جائدادیں غیر قانونی قبضوں میں ہیں۔

اس تعلق سے کرناٹک وقف بورڈ کے کسی بھی سی، ای، او نے غیر قانونی قبضہ اوقافی جائیدادوں کو واپس حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔ تاکہ اوقافی جائیدادوں کو ناجائز قبضوں سے آزاد کرایا جاسکے۔

ویڈیو
اس سلسلے میں سماجی کارکن عارف جمیل نے ہائی کورٹ میں پی آئی ایل داخل کی یے جس کے نتیجے میں ہائی کورٹ نے مرکزی و کرناٹک حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ پی آئی ایل میں ایک اور مطالبہ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کی نگرانی میں کرناٹک ریاست بھر کی تمام اوقافی جائیدادوں کی ایک ڈیجیٹل انوینٹری تیار کرے جس میں کھاتے کی تفصیلات کے ساتھ جائدادوں کے کمپاؤنڈ بھی بنائے جائیں تاکہ ان جائدادوں کو محفوظ کہا جاسکے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.